سرکاری گیسٹ ہاؤس کے پاس آئی اے ایس کی لاش برآمد، علاقہ میں سنسنی

May 17, 2017 11:07 AM IST | Updated on: May 17, 2017 11:07 AM IST

لکھنؤ۔ اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے حضرت گنج علاقے میں سرکاری گیسٹ ہاؤس کے پاس آج انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس ) کے افسر انوراگ تیواری کی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔ مسٹر تیواری ریاست کے بہرائچ ضلع کے رہنے والے تھے اور کرناٹک کیڈر کے افسر تھے۔ مسٹر تیواری کی لاش سڑک کے کنارے ملی ہے۔ جائے وقوع پر پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران  پہنچ گئے ہیں۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

معلومات کے مطابق کرناٹک کیڈر کے آئی اے ایس انوراگ تیواری بنگلورو میں فوڈ سول سپلائیز اینڈ کنزیومر افیئر ڈپارٹمنٹ میں تعینات تھے۔ وہ الیکٹریکل انجینئرنگ میں بی ٹیک بھی تھے۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کو آئی اے ایس کی لاش پر کسی قسم کے چوٹ جیسے نشانات نہیں ملے ہیں۔ ابھی تک پولیس ہارٹ اٹیک کو موت کی وجہ مان کر چل رہی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ انوراگ تیواری بہرائچ کے رہنے والے ہیں اور کسی کام سے لکھنؤ آئے تھے۔

سرکاری گیسٹ ہاؤس کے پاس آئی اے ایس کی لاش برآمد، علاقہ میں سنسنی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز