جموں و کشمیر : سری نگر کے ملورا میں آئی ای ڈی برآمد ، سیکورٹی اہلکار حرکت میں ، بم اسکواڈ موقع پر پہنچا

Jan 14, 2018 01:16 PM IST | Updated on: Jan 14, 2018 01:19 PM IST

سری نگر : یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک میں کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کو لے کر جاری الرٹ کے درمیان جموں و کشمیر کے سری نگر میں سیکورٹی اہلکاروں کو ایک مرتبہ پھر آئی ای ڈی ملا ہے ۔ ملورا علاقہ سے برآمد اس آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کیلئے بم اسکواڈ کو بلا لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ہفتہ کو بھی سری نگر میں ایک آئی ای ڈی بم ملا تھا ، جس کو سیکورٹی اہلکاروں کے بم اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا تھا ۔ وہیں آج ایک اور آئی ای ڈی ملنے کے بعد سیکورٹی اہلکار متحرک ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

جموں و کشمیر : سری نگر کے ملورا میں آئی ای ڈی برآمد ، سیکورٹی اہلکار حرکت میں ، بم اسکواڈ موقع پر پہنچا

file photo

خیال رہے کہ خفیہ ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو ٹیرر الرٹ بھیجا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق دہلی کے جامع مسجد علاقہ میں تین مشتبہ افراد چھپے ہوئے ہیں اور یہ تینوں 26 جنوری کو کسی بڑے دہشت گردانہ حملہ کی کوشش میں ہیں۔ خفیہ ایجنسیوں کے مطابق تینوں مشتبہ افراد پشتو زبان میں بات چیت کرتے ہوئے سنے گئے ہیں ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ تینوں مشتبہ افغانستانی ہیں ۔ بتایا جارہا ہے کہ ان مشتبہ افراد کو جموں کے پلوامہ سے ہدایات دی جارہی ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز