دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا تو 2019 میں بی جے پی کیلئے ووٹ مانگے گی عام آدمی پارٹی : اروند کیجریوال

Jun 11, 2018 07:10 PM IST | Updated on: Jun 11, 2018 07:10 PM IST

نئی دہلی : دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کو لے کر اہم تبصرہ کیا ہے۔ وزیر اعلی کیجریوال نے پیر کو اسمبلی میں کہا کہ میں 2019 کے الیکشن سے پہلے بی جے پی کو بتادینا چاہتا ہوں کہ اگر دہلی کو مکمل ریاست کو درجہ دیا گیا ، تو ہم یہ یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ دہلی کا ہر ایک ووٹ آپ کے حق میں جائے ، ہم آپ کیلئے تشہیر کریں گے ۔ اے این آئی کے مطابق کیجریوال نے کہا کہ اگر آپ ایسا نہیں کریں گے تو دہلی کا شہری "بی جے پی دہلی چھوڑو "کا بورڈ اٹھالے گا ۔

غور طلب ہے کہ اتوار کو ہی کیجریوال نے کہا تھا کہ مہاتما گاندھی نے برٹش اقتدار کے دوران بھارت چھوڑو آندولن شروع کیا تھا اور اب عام آدمی پارٹی ایل جی دہلی چھوڑو مہم شروع کرے گی۔

دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دیا تو 2019 میں بی جے پی کیلئے ووٹ مانگے گی عام آدمی پارٹی : اروند کیجریوال

وزیرا علی کیجریوال اسمبلی میں بولتے ہوئے ۔

کیجریوال نے کہا کہ 1947 میں ہندوستان کو آزادی ملی اور سبھی برٹش وائے سرائے ہٹادئے گئے ، لیکن دہلی میں ایل جی ( لیفٹیننٹ گورنر ) کو وائے سرائے کی جگہ مقرر کردیا گیا ۔ اپنی مہم کے پہلے مرحلہ کی بابت وزیر اعلی کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے لیڈر ، ممبران اسمبلی اور کارکنان 17 جون سے 24 جون تک قومی راجدھانی میں 300 مقامات پر ریلیاں کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز