علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آباد سینٹر کے ایم بی اے کے طلبہ نے کیا اجتماعی افطار کا اہتمام

Jun 14, 2017 10:51 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 10:51 PM IST

علی گڑھ : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آباد سینٹر کے ایم بی اے( سال اول) کے طلبہ نے اجتماعی افطار کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کے ساتھ سینئر طلبہ بھی شریک رہے ، جو قومی یکجہتی اور آپسی بھائی چارہ کی زندہ مثال ہے۔ مذکورہ افطار میں سبھی مذاہب کے طلبہ شریک رہے۔ افطار سے قبل سینئر طالب علم عرفان کریمی نے روزے کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلام کے تمام احکامات کا اولین مقصد انسان کے اندر تقویٰ پیدا کرنا ہے۔ تقویٰ کا تعلق عبادات سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ روزہ وہ عبادت ہے جس سے ایمان مضبوط ہوتا ہے۔ روزہ ایک روحانی تربیت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے روزے کو روحانی، اخلاقی اور جسمانی تربیت کا ذریعہ بنانے کے علاوہ اجتماعی اور معاشرتی اہمیت کا حامل بھی قرار دیا ہے ۔

اس موقع پر شرکاء نے ملک میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم رکھنے کے ساتھ اللہ تعالی سے دعا کی کہ ہم سبھی کو اسلام کا سچا خادم بنا ئے اور ہمیں نافع علم سے نوازے۔ اس موقع پر سینٹر کے افسر رابطہ عامہ ڈاکٹر سید عاطف جیلانی ، ڈاکٹر راشد عثمان انصاری، ڈاکٹر امین الحق، منیر الاسلام، ڈاکٹر مفی کل ،ڈاکٹر نگما نندا وشواس، ڈاکٹر عامر جعفر کے ساتھ ایم بی اے کے جملہ طلبہ نے شرکت کی ۔منتظمین کی جانب سے رجت اگروال، پلکت چترویدی، منیش اگروال ،محمدفوزان، فضل صدیقی، شکیل احمد اور سلمان شوکت وغیرہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرشد آباد سینٹر کے ایم بی اے کے طلبہ نے کیا اجتماعی افطار کا اہتمام

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز