درندگی: دلی میں آٹھ ماہ کی بچی کی عصمت دری، بچی اسپتال میں بھرتی، حالت سنگین

Jan 30, 2018 10:06 AM IST | Updated on: Jan 30, 2018 11:03 AM IST

نئی دہلی۔ شمال مغربی دہلی کے نیتا جی سبھاش پیلیس علاقے میں آٹھ ماہ کی بچی کی اس کے چچا زاد بھائی نے مبینہ طور پر عصمت دری کی۔ پولیس کے مطابق گزشتہ دیر رات ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس کی شناخت سورج (28) کے طور پر کی گئی ہے۔ وہ بچی کے تایا کا بیٹا ہے۔

پولیس کے سینیئر افسر نے بتایا کہ سورج نے اعتراف کیا ہے کہ کل اس نے شراب کے نشے میں بچی کی عصمت دری کی ہے ۔ بچی کے اہل کنبہ نے بتایا کہ کل دوپہر میں بچی گھر میں اکیلی تھی تبھی سورج نے اس کی آبروریزی کی ہے۔ بچی کو لیڈی ہارڈنگ اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت سنگین ہے۔

درندگی: دلی میں آٹھ ماہ کی بچی کی عصمت دری، بچی اسپتال میں بھرتی، حالت سنگین

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز