گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی: گائے کے گوشت کے شک میں پیٹ پیٹ کر کر دیا لہولہان

دلی سے متصل فریدآباد میں ایک آٹو میں گائے کا گوشت ہونے کے شک میں مبینہ گئو رکشکوں نے آٹو ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی جم کر پٹائی کر دی۔

Oct 15, 2017 03:20 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 05:21 PM IST

فریدآباد۔ گئو رکشا کے نام پر گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی اب تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ دلی سے متصل فریدآباد میں ایک آٹو میں گائے کا گوشت ہونے کے شک میں مبینہ گئو رکشکوں نے آٹو ڈرائیور اور اس کے ساتھی کی جم کر پٹائی کر دی۔

ملزمین نے آٹو ڈرائیور کو بھارت ماتا اور ہنومان جی کی جے بولنے کے لئے کہا۔ نہ بولنے پر اسے پیٹ پیٹ کر لہولہان کر دیا۔ الزام ہے کہ اس دوران آٹو ڈرائیور کو بچانے آئے اس کے تین ساتھیوں کی بھی جم کر دھنائی کر دی گئی۔

گئو رکشکوں کی غنڈہ گردی: گائے کے گوشت کے شک میں پیٹ پیٹ کر کر دیا لہولہان

فرید آباد میں گئو رکشکوں نے پانچ لوگوں کی پٹائی کی۔

Loading...

فی الحال، پولیس نے پانچوں متاثرین کے خلاف ہی گئو رکشا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس اس بات کی جانچ میں مصروف ہے کہ آٹو میں گائے کا گوشت تھا یا نہیں۔ جبکہ متاثر شخص کا کہنا ہے کہ اپنے ساتھی کی میٹ کی دکان کے لئے اپنے آٹو میں میٹ رکھ کر لے جا رہا تھا۔ اس دوران، اس کا ایک اور ساتھی آٹو میں بیٹھا تھا۔

جیسے ہی وہ فریدآباد میں بجڑی گاؤں کے قریب پہنچے، تبھی پیچھے سے آئی ایک کار میں سوار کچھ نوجوانوں نے اس کے آٹو کو رکوا لیا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ الزام ہے کہ پولیس اہلکاروں کے سامنے بھی انہیں پیٹا گیا۔ اس میں سے آزاد نامی شخص نے کہا کہ اگر گائے کا گوشت نکلا تو مجھے پھانسی دے دینا اور اگر نہیں تو مجھے انصاف چاہئے۔ ڈی سی پی آستھا مودی کا کہنا ہے کہ ہم نے گئو اسمگلنگ کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ مار پیٹ کرنے والوں کے خلاف بھی ہم معاملہ درج کر رہے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز