چین کے ساتھ حالیہ تنازعہ میں تمام ممالک نے ہندوستان کی حمایت کی: سشما سوراج

Jul 20, 2017 08:32 PM IST | Updated on: Jul 20, 2017 08:32 PM IST

نئی دہلی۔  وزیر خارجہ سشما سوراج نے آج کہا کہ چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ میں تمام ممالک ہندوستان کے ساتھ ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پنچ شیل معاہدہ آج بھی چل رہا ہے۔ محترمہ سشما سوراج نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ سوالات کے دوران کانگریس کی چھایہ ورما کے ایک سوال کے جواب میں یہ بات کہی۔ انہوں نے بتایا کہ" چین بھارت کے ہمسایہ سمندر ساحل کے ممالک میں بندرگاہ اور ٹرانسپورٹ خدمات کے لئے بنیادی ڈھانچے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی کوریڈور بھی تیار کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ون بیلٹ ون روڈ کا پروجیکٹ بھی بنا رہا ہے۔ چین کی ان سرگرمیوں کو دیکھ کر ہندوستان مکمل طور پرالرٹ اور چوکنا ہے اور ہمیں کوئی گھیر نہیں سکتا ہے"۔ انہوں نے ان الزامات کی تردید کی کہ چین کی ناپاک سرگرمیوں کی خبر ملنے پر ہندوستان نے اپنا احتجاج نہیں جتایا۔

محترمہ سشما سوراج نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ " ہم نے اسی وقت اپنا احتجاج ظاہر کیا تھا اور دوست ممالک کو بھی اس بارے میں بتایا تھا" ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ابھی ہند-چین سرحد طے ہونا باقی ہے اور چین-بھوٹان سر حد بھی طے ہونی ہے۔ انہوں نے کہاکہ" ہند-چین تنازعہ کی اصل وجہ ہے کہ چین نے ہند -چین اور بھوٹان کی مشترکہ سرحد ڈوكلام کے پاس اپنی فوج کردیا ہے لہذا ہندوستانی فوج بھی وہاں تعینات کی گئی ہے۔ہم چین کو وہاں سے ا پنی فوج ہٹانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اگر چین اپنی فوج ہٹا لے تو ہم بھی اپنی فوج ہٹانے کے قائل ہیں"۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان نے اس بارے میں اپنا جو موقف رکھا ہے وہ غلط نہیں ہے اور سارے ممالک نے ہماری حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جس معاہدے پر دستخط ہوئے تھے وہ آج بھی چل رہا ہے۔

چین کے ساتھ حالیہ تنازعہ میں تمام ممالک نے ہندوستان کی حمایت کی: سشما سوراج

وزیر خارجہ سشما سوراج: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز