یوپی میں یوگی راج میں ہوا مردہ پی سی ایس افسر کا پروموشن اور ٹرانسفر

Jun 01, 2017 01:33 PM IST | Updated on: Jun 01, 2017 01:33 PM IST

لکھنئو۔ یوپی کے تقرری عملہ محکمہ کے طریقہ کار کا اندازہ اسی بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ محکمہ نے ایک مردہ پی سی ایس افسر کا نہ صرف پروموشن کر دیا بلکہ اس کا ٹرانسفر بھی کر دیا۔ مردہ ڈپٹی کلکٹر گریش کمار حکومت کے ریکارڈ میں اب بھی زندہ ہیں۔ حکومت نے انہیں ایس ڈی ایم سے سٹی مجسٹریٹ بنا کر وارانسی سے بلند شہر ٹرانسفر بھی کر دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں مردہ افسر کی خبر سے لاعلم بلند شہر ضلع ان کی جوائننگ کا انتظار بھی کر رہا ہے۔

بتا دیں اصلا جھارکھنڈ کے رہنے والے گریش کمار وارانسی میں ایس ڈی ایم کے عہدے پر تعینات تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں ان کا شدید بیماری کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ ان کی موت کے بعد ان کے بیٹے راہل کو وارانسی ضلع ہیڈکوارٹر پر ریکارڈ روم میں نوکری بھی دے دی گئی۔ لیکن یہ تقرری عملہ محکمہ کی لاپرواہی ہی کہیں گے کہ وہاں موجود ملازم پی سی ایس افسر کے انتقال کو ہی بھول گئے۔

یوپی میں یوگی راج میں ہوا مردہ پی سی ایس افسر کا پروموشن اور ٹرانسفر

بتا دیں اتوار کو حکومت نے سینکڑوں کی تعداد میں پی سی ایس افسروں کے تبادلے کئے تھے جس میں گریش کمار کا نام بھی شامل ہے۔ گریش کمار کو بلند شہر کا سٹی مجسٹریٹ بنایا گیا ہے۔ لاپرواہی کی حد تو تب ہو گئی جب تبادلے کے دو دن بعد بھی تقرری عملہ محکمہ کے افسران اس سے لاعلم رہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز