عام آدمی پارٹی کو جھٹکا، انکم ٹیکس محکمہ نے بھیجا 30 کروڑ کا نوٹس

عام آدمی پارٹی کے چندے میں بے ضابطگیوں کو لے کر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اے اے پی کو 30 کروڑ 67 لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔

Nov 27, 2017 05:10 PM IST | Updated on: Nov 27, 2017 05:10 PM IST

نئی دہلی۔ اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو زبردست جھٹکا لگا ہے۔ پارٹی کے چندے میں بے ضابطگیوں کو لے کر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے اے اے پی کو 30 کروڑ 67 لاکھ روپے کا نوٹس بھیجا ہے۔ پارٹی پر الزام ہے کہ اس نے 2014 میں اپنے چندے کو لے کرجو معلومات محکمہ کو دیں وہ درست نہیں تھیں۔

انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے پارٹی سے پوچھا کہ کیوں نہ اس سے یہ رقم وصول کر لی جائے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے 7 دسمبر تک عام آدمی پارٹی سے جواب طلب کیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کو جھٹکا، انکم ٹیکس محکمہ نے بھیجا 30 کروڑ کا نوٹس

بتا دیں کہ پارٹی نے 26 نومبر کو اپنے پانچ سال پورے کئے ہیں۔

Loading...

بتا دیں کہ پارٹی نے 26 نومبر کو اپنے پانچ سال پورے کئے ہیں۔ اس موقع پر پارٹی نے رام لیلا کے میدان میں اس کا جشن بھی منایا۔ لیکن اس کے اگلے ہی دن پارٹی پر بدعنوانی کے ایک معاملہ میں ہی انکم ٹیکس محکمہ نے اسے نوٹس بھیج دیا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز