ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا : پہلے تین میچوں کیلئے ٹیم انڈیا اعلان ، اشون اور جڈیجہ کو پھر آرام ، امیش اور سمیع کی واپسی

Sep 10, 2017 05:29 PM IST | Updated on: Sep 10, 2017 05:29 PM IST

نئی دہلی: اسٹار آف اسپنر روی چندرن اشون اور لیفٹ آرم اسپنر رویندر جڈیجہ کو آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے تین میچوں میں بھی آرام دیتے ہوئے اتوار کو اعلان کی گئی ہندوستان کی 16 رکنی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔ اشون اور جڈیجہ کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں اختتام پذیر ہوئی پانچ میچوں کی سیریز اور واحد ٹونٹی۔ 20 میچ میں بھی آرام دیا گیا تھا۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ کی سلیکٹروں کی سینئر کمیٹی نے ان دونوں اسپنروں کا آرام برقرار رکھا ہے۔

سلیکٹروں نے اس سے قبل تین یک روزہ میچوں کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ سری لنکا میں کھیلنے والی 15 رکنی ٹیم میں سے صرف تیز گیند باز شاردل ٹھاکر کو ٹیم سے باہر کیا گیا ہے جبکہ تیز گیند باز جوڑی امیش یادو اور محمد شمی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ دونوں تیز گیند باز سری لنکا میں یک روزہ سیریز کا حصہ نہیں تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف یک روزہ سیریز 17 ستمبر کو چنئی میں پہلے ون ڈے سے شروع ہونی ہے۔ ہندوستان نے سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں 5۔0 سے شکست دینے کے بعد واحد ٹونٹی۔ 20 بھی جیت لیا تھا۔ ہندوستان نے سری لنکا میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز بھی 3۔0 سے جیتی تھی۔

ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا : پہلے تین میچوں کیلئے ٹیم انڈیا اعلان ، اشون اور جڈیجہ کو پھر آرام ، امیش اور سمیع کی واپسی

سلیکشن کمیٹی کے چیف ایم ایس کے پرساد نے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے تین ون ڈے کے لئے ٹیم کا انتخاب روٹیشن پالیسی کے لحاظ سے کیا گیا ہے اور اس کے مطابق اشون اور جڈیجہ کو آرام دیا گیا ہے۔ پرساد نے کہا کہ سری لنکا کے دورے میں ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی تھی۔ اکشر پٹیل اور یجویندر چہل جیسے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہر کیا تھا اس لئے انہیں آگے بھی برقرار رکھا گیا ہے۔ یہ سب کچھ ہماری پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت ہمیں اپنے ریزرو کو مضبوط رکھنا ہے تاکہ ہم آئندہ دوروں کی بھی تیاری جاری رکھ سکیں۔

خیال رہے کہ 111ون ڈے میں 150 وکٹ لے چکے اشون نے اپنا آخری ون ڈے 30 جون کو ویسٹ انڈیز میں کھیلا تھا جبکہ 136 ون ڈے میں 155 وکٹ لے چکے جڈیجہ نے اپنا آخری ون ڈے جولائی میں ویسٹ انڈیز میں ہی کھیلا تھا۔ ہندوستان کو آسٹریلیا سے پانچ ون ڈے اور تین ٹونٹی۔ 20 میچ کھیلنے ہیں۔ پہلا ون ڈے 17 ستمبر کو چنئی میں، دوسرا 21 ستمبر کو کولکاتا میں اور تیسرا 24 ستمبر کو اندور میں ہونا ہے۔

پہلے تین ون ڈے کے لئے ٹیم اس طرح ہے: ۔

وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، شکھر دھون، لوکیش راہل، منیش پانڈے، کیدار جادھو، اجنکیا رہانے، مہندر سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، جسپریت بمراہ، بھونیشور کمار، امیش یادو اور محمد سمیع۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز