مدارس اسلامیہ میں بھی یوم آزادی کی دھوم دھام ، قومی ترانہ جن گن من پیش کیا گیا ، مگر نہیں گایا گیا وندے ماترم

جہاں ایک طرف پورے ملک میں یوم آزادی کا جشن ہے ، وہیں مدارس اسلامیہ میں بھی پورے جوش خروش کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔

Aug 15, 2017 03:46 PM IST | Updated on: Aug 15, 2017 03:46 PM IST

لکھنو : جہاں ایک طرف پورے ملک میں یوم آزادی کا جشن ہے ، وہیں مدارس اسلامیہ میں بھی پورے جوش خروش کے ساتھ یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ اترپردیش میں ریاستی راجدھانی لکھنو ، بریلی ، گورکھپور اور مئو سمیت تقریبا سبھی مدارس میں پرچم کشائی کی گئی اور قومی ترانہ گایا گیا ۔ ساتھ ہی ساتھ مختلف تقریبات کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ خیال رہے کہ سال رواں یوگی حکومت نے بھی مدرسوں کو ہدایت دی تھی کہ یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانہ اور قومی گیت گانے کے بعد دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں اور اس کی فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کرکے محکمہ میں جمع کرائی جائے۔

ضلع مؤ کے مدرسوں میں یوم آزادی دھوم دھام سے منایا گیا ، لیکن وندے ماترم نہیں گایا گیا۔ مدرسوں میں قومی ترانہ جن گن من تو پیش کیا گیا ، لیکن وندے ماترم نہیں گایا گیا۔ مدرسوں کے منتظمین نے بتایا کہ مدرسوں کے طلبا نے یوم آزادی کے موقع پر حب الوطنی کے ترانوں کے ساتھ جن گن من گایا گیا۔

مدارس اسلامیہ میں بھی یوم آزادی کی دھوم دھام ، قومی ترانہ جن گن من پیش کیا گیا ، مگر نہیں گایا گیا وندے ماترم

راجدھانی لکھنؤ کے فرنگی محلی مدرسہ میں بچوں نے بڑے ہی دھوم دھام سے یوم آزادی منایا۔ وہیں گورکھپور کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں واقع مدرسہ انجمن اسلامیہ میں بچوں اور اساتذہ نے صبح قومی لہرا کر قومی ترانہ گایا، جس کے بعد طالب علموں نے حب الوطنی کے گیت گا کر یوم آزادی منایا۔ یہی نہیں پروگرام کی سرکاری احکامات کے تحت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر مدرسہ کے تمام طلبہ اور اساتذہ ترنگے کے رنگ سے رنگے ہوئے تھے۔

سب کے ہاتھوں میں ترنگا لہرا رہا تھا اور ان کے سینوں پر ہندوستان کا بیج بھی لگا تھا۔ چھوٹے چھوٹے بچوں کے اندر حب الوطنی کا جذبہ قابل دید تھا۔ تمام بچے ڈسپلن طریقے سے اپنے ملک کی آزادی کا جشن منا رہے تھے۔

Loading...

خیال رہے کہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود محکمہ نے مدرسوں کو ہدایت دی تھی کہ یوم آزادی کے موقع پر قومی ترانہ اور قومی گیت گانے کے بعد دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں اور اس کی فوٹو گرافی اور ویڈیو گرافی کرکے محکمہ میں جمع کرائی جائے۔ یوم آزادی کے موقع پر مدرسوں کے طلبا میں کافی جوش وخروش نظر آیا۔ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے افسر لال من نے کہاکہ مدرسوں نے تمام ہدایات پر عمل کیا ہے۔

نیوز ایجنسی یو این آئی کے ان پٹ کے ساتھ

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز