اسرائیل-فلسطین کے بیچ امن کے قیام میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ہندوستان: محمود عباس

May 16, 2017 01:11 PM IST | Updated on: May 16, 2017 01:11 PM IST

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ دہلی میں اپنی بات چیت کے بعد فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ کے تصفیہ میں ہندوستان بے حد اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مودی کے پہلے اسرائیلی دورہ سے قبل ہندوستان عباس کی میزبانی کر رہا ہے۔ عباس نے کہا کہ ہندوستان کا کردار اہم ہو گا کیونکہ اس کے دونوں ہی ممالک سے اچھے تعلقات ہیں۔ انہوں نے یہاں اپنے ایک لیکچر میں کہا کہ ہمارے علاقے میں امن برقرار رکھنے میں ہندوستان کا رول ہونا چاہئے۔

ہندوستان نے یہ رول (فلسطینی مفاد کی حمایت کر) ادا کیا بھی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ ہندوستان یہی رول ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ ہندوستان کے دونوں ممالک اسرائیل اور فلسطین سے اچھے تعلقات ہیں۔ لہذا ہندوستان امن کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ عباس نے کہا کہ تنازعہ کے حل کے لئے فلسطین کسی بھی طرح کی فوجی مداخلت کے خلاف ہے۔ عباس اپنے ہم منصب صدر پرنب مکھرجی سے بھی ملاقات کریں گے۔

اسرائیل-فلسطین کے بیچ امن کے قیام میں اہم رول ادا کر سکتا ہے ہندوستان: محمود عباس

تصویر: پی ٹی آئی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز