سشما کی دو ٹوک:امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے کاروبار جاری رکھے گا ہندستان

امریکہ کی جانب سے ایران اور وینزویلا پر روک لگائےجانے کے باوجود بھی ہندستان ان کے ساتھ کاروبار کرنا جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے پیر کو ایک اپنے سالانہ کانفرنس میں یہ بات کہی۔

May 29, 2018 08:03 AM IST | Updated on: May 29, 2018 08:03 AM IST

امریکہ کی جانب سے ایران اور وینزویلا پر روک لگائےجانے کے باوجود بھی ہندستان ان کے ساتھ کاروبار کرنا جاری رکھے گا۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے پیر کو ایک اپنے سالانہ کانفرنس میں یہ بات کہی۔انہوں نے زور دیا کہ ہندستان صرف اقوام متحدہ کی پابندی کو مانتا ہے۔بتادیں کہ پیر کو ہی راجدھانی میں سشما سوراج اور ان کے ایرانی ہم منصب جاوید ثریف کی ملاقات بھی ہوئی ہے۔

وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا "ہم صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو ہی مانتے ہیں"سوراج نےامریکی پابندیوں کا ایران اور وینزویلا سے ہندستان کے تیل در آمد پر اثر پڑنے کے سوال میں جواب میں یہ تبصرہ کیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندستان کسی بھی ملک کے دباؤ میں اپنی خارجی پالیسی نہیں بناتا ہے۔

سشما کی دو ٹوک:امریکی پابندیوں کے باوجود ایران سے کاروبار جاری رکھے گا ہندستان

وزیر خارجہ سشما سوراج :فائل فوٹو

Loading...

اس ماہ کی شروعات میں امریکہ نے ایران کےستاھ 2015 میںہوئے جوہری سمجھوتے سے کود کو الگ کر لیا تھا۔اس فیصلے کے بعد امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف پھر سے پابندی لگادی تھیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز