تعلقات میں کشیدگی کے باوجود دل کے آپریشن کیلئے ہندوستان نے پاکستانی بچے کو دیا ویزا

Jun 02, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Jun 03, 2017 10:17 AM IST

نئی دہلی :  ہندوستان نے دل کی بیماری سے دوچار پاکستان کے ڈھائی ماہ کے ایک بچے کے لئے طبی ویزا جاری کیا ہے ۔ اس کے والد نے وزیر خارجہ سشما سوراج سے مداخلت کرنے کی اپیل کی تھی ۔ اس کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ۔

پاکستانی شہری کین سڈ نے ٹوئٹر کے ذریعے سشما سے اپنے بیٹے کے لئے طبی ویزا کی مانگ کی تھی ۔ انہوں نے لکھا کہ ان کے بیٹے کو دل کی تکلیف ہے ، جس کا علاج پاکستان میں نہیں ہو سکتا ۔

تعلقات میں کشیدگی کے باوجود دل کے آپریشن کیلئے ہندوستان نے پاکستانی بچے کو دیا ویزا

اس کے جواب میں سشما نے کہا تھا کہ بچے کو دقتوں کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔ پاکستان میں واقع ہندوستانی ہائی کمیشن سے رابطہ کریں ۔ ہم طبی ویزا فراہم کریں گے ۔ خاندان تین ماہ سے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔

بچے کے والد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ اتنے اختلافات کے باوجود انسانیت زندہ ہے ، اسے دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے ۔ کوششوں کے لئے آپ کا شکریہ ۔ انسانیت کی جیت ہوئی ہے ۔ خدا سب پر اپنے فضل برقرار رکھیں ۔

ہندوستانی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار نے کہا کہ خاندان کے لئے چار مہینے کا طبی ویزا جاری کیا گیا ہے ۔ تاکہ ہندوستان میں بچے کے دل کا آپریشن کیا جا سکے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز