حافظ سعید کو دہشت گردوں کی فہرست میں رکھنا پاکستان کا بہتر اور منصفانہ قدم: ہندوستان

Feb 20, 2017 01:35 PM IST | Updated on: Feb 20, 2017 01:35 PM IST

نئی دہلی۔  ہندوستان نے آج کہا کہ ممبئی حملے کے ماسٹر مائنڈ اور جماعت الدعوة سربراہ حافظ سعید کو پاکستان کی طرف سے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت فہرست میں شامل کرنا قصورواروں کو قانون کے شکنجے میں لانے کی سمت میں پہلا منصفانہ قدم ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ بین الاقوامی دہشت گرد اور ممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پاکستان کے پڑوسی ممالک میں لشکر طیبہ / جماعت الدعوة اور ان سے وابستہ دہشت گرد گروپوں کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھی ذمہ دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کارروائی ایک مؤثر قدم ہے۔ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کے مطابق صوبہ پنجاب کی حکومت نے انسداد دہشت گردی قانون کی چوتھی شیڈول میں سعید اور اس کے قریب ترین معاون قاضی كاشف کا نام شامل کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سعید اور اس کے چار دیگر ساتھی گذشتہ 30 جنوری سے نظربند ہیں۔ پاکستان کی وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی محکمہ کو ان کے خلاف ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔

حافظ سعید کو دہشت گردوں کی فہرست میں رکھنا پاکستان کا بہتر اور منصفانہ قدم: ہندوستان

رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز