جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر سوموار کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا, india pakistan forces exchanges gunfire in punch sector– News18 Urdu

پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر ہند۔ پاک افواج کا ایک بار پھر آمنا سامنا

جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا

Feb 11, 2019 02:50 PM IST | Updated on: Feb 11, 2019 02:55 PM IST

جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں لائن آف کنٹرول پر ہفتہ کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کا تبادلہ ہوا۔ خبر رسیاں ایجنسی یو این آئی کو سرکاری ذرائع سے معلوم ہوا کہ پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر چند روز کے وقفہ کے بعد سوموار کو ہندوستان اور پاکستانی کی افواج کے درمیان ایک بار پھر گولہ باری کا تبالہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ طرفین کی افواج نے چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرکے کرنی اور دوسرے علاقوں میں ایک دوسرے کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

پونچھ سیکٹر میں ایل او سی پر ہند۔ پاک افواج کا ایک بار پھر آمنا سامنا

جموں ۔ کشمیر میں انکاؤنٹر : فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا تبادلہ صبح کے قریب ساڑھے دس بجے سے شروع ہوا اور تازہ اطلاعات ملنے تک وقفہ سے جاری تھا۔

 

Loading...