دہشت گردی اور عدم رواداری کی لعنتوں سے ہندوستان اور یو اے ای کو مشترکہ طورپر نمٹنا ہوگا : صدر جمہوریہ

Jan 26, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Jan 26, 2017 07:00 PM IST

نئی دہلی: صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے آج کہا کہ ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو ذمہ دار ممالک کی حیثیت سے تشدد پسندی، دہشت گردی اور عدم رواداری کے عناصر کے خلاف اجتماعی کوششیں پیہم جاری رکھنا چاہئے، جو خطے کے سماجی تانا بانا کو کمزور کرنے کے درپے ہیں۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد النہیان کا آج کے یوم جمہوریہ پریڈ میں مہمان خصوصی کی حيثیت سے خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کہا کہ مغربی ایشیاء اور جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کے لئے جامع کوششیں کرنا دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات میں ہے۔

شہزادہ کے دورے کو ہندوستان اور یو اے ای کے دو طرفہ تعاون کی مضبوطی اور مستحکم تعلقات کی عکاسی قرار دیتے ہوئے مسٹر پرنب مکھرجی نے کہا کہ یو اے ای کے ولی عہد کے دورہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو مزید پختہ کرنے کا موقع ملے گا۔

دہشت گردی اور عدم رواداری کی لعنتوں سے ہندوستان اور یو اے ای کو مشترکہ طورپر نمٹنا ہوگا : صدر جمہوریہ

انہوں نے کہا کہ " ہندوستان ہمارے قومی بنیادی ڈھانچہ سرمایہ کاری فنڈ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط شراکت داری کا خواہاں ہے اور ہماری حکومتیں موجودہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے نئے امکانات تلاش کررہی ہيں۔ اس سلسلے میں دفاعی سازوسامان ، خلائی مشن اور قابل تجدید توانائی کی مشترکہ پیداوار کے شعبے کو ترجیحات میں رکھا گيا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز