یوم جمہوریہ تقریب : اس مرتبہ ایک نہیں ، 10ممالک کے لیڈران ہوں گے مہمانان خصوصی

ہندستان کے 69ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پہلی بارایک کے بجائے 10ملکوں کے رہنما مہمان خصوصی ہونگے ۔

Dec 13, 2017 05:03 PM IST | Updated on: Dec 13, 2017 05:03 PM IST

نئی دہلی : ہندستان کے 69ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں پہلی بارایک کے بجائے 10ملکوں کے رہنما مہمان خصوصی ہونگے ۔ یہ رہنماہندستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ملکوں کی تنظیم(آسیان )کے مابین رشتوں کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر ہندستان آسیان خصوصی یادگار چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے یہاں موجود ہونگے۔ راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی پریڈ میں ہندستان ۔آسیان رشتوں پر جھانکی اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے جو ہندستان کی ’ایکٹ ایسٹ ‘پالیسی کی اہمیت کو نمایاں کریں گے ۔

ہندستان اور آسیان ملکوں کے مابین مذاکرات شروع ہونے کے 25سال مکمل ہونے کے موقع پر جنوری میں کل 21پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔تجارت ،رابطہ اور ثقافت جیسے تین راستوں پر آگے بڑھنے والے ہند آسیان رشتوں کے سفرمیں مذہبی عنصربھی اہم ہوگا۔11سے 13جنوری کے درمیان بہار کے راجگیر میں ’دھم‘دھرم سمیلن کاانعقاد ہوگا۔آسیان کے سبھی 10ملکوں سے رام لیلاکرنے والی ٹولیاں آئیں گی اور 20سے لیکر24جنوری کے درمیان راجدھانی کے مختلف مقامات رامائن کی کتھاؤں کو ڈرامائی انداز میں پیش کریں گی۔

یوم جمہوریہ تقریب : اس مرتبہ ایک نہیں ، 10ممالک کے لیڈران ہوں گے مہمانان خصوصی

یوم جمہوریہ تقریب کا ایک منظر ، گیٹی امیج

وزیر اعظم نریندر مودی نے پندرھویں آسیان چوٹی کانفرنس میں اس تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کو 25جنوری کو ہونے والی ہند۔آسیان خصوصی یادگارکانفرنس اور ہندستان کے 69ویں یوم جمہوریہ کی تقریب میں شامل ہونے کے لئے مدعوکیا تھا جسے سبھی رہنماؤں نے بخوشی قبول کرلیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آسیان رہنماؤں کی آمد 24جنوری کو ہوگی ۔اسی شام صدرجمہوریہ رام ناتھ کووندمہمانوں کے لئے عشائیہ کا اہتمام کریں گے اور دوسرے دن چوٹی کانفرنس کے دن وزیر اعظم ضیافت کریں گے ۔

مہمان رہنما یوم جمہوریہ کے موقع پر راج پتھ پر ہندستان کی فوجی طاقت اور مالا مال ثقافتی وراثت کا دیدار کریں گے ۔ چوٹی کانفرنس سے قبل نوجوانوں ،صحافیوں ، کاروباریوں ، سرمایہ کاروں ،طلبا کے لئے بھی پرواگرام کا اہتمام کیا جائیگا۔ راجدھانی کے تغلق ایونیومیں 23جنوری کو ہند۔آسیان فرینڈشپ پارک کا افتتاح کیا جائیگا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز