دھرمشالہ ٹیسٹ لائیو : لاین کی جارحانہ گیند بازی ، ٹیم انڈیا کو لگا چھٹا جھٹکا ، اشون بھی پویلین لوٹے

پہلی اننگز میں کپتان اسمتھ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 300 رن بنائے ہیں ۔

Mar 26, 2017 02:05 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 04:24 PM IST

دھرم شالہ : چوتھے اور آخری ٹسٹ کے دوسرے دن ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کی پہلی اننگز 300 رنز کے جواب میں اب تک 6 وکٹ پر 243  رنز بنا لیے ہیں۔جڈیجہ  اور ساہا کریز پر ہیں۔ مرلی وجے 11 رنز بنا کر ہیزل ووڈ کی گیند پر ویڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد لوکیش راہل 60 رن بنا کر کمنس کا شکار بن گئے ۔ راہل کے بعد پجارا بھی 57 رن بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ اس کے بعد جلد ہی کرون نائر بھی آوٹ ہوگئے ۔ نائر نے صرف پانچ رن بنائے۔ پجارا اور نائر کو لاین نے آوٹ کیا۔ نائر کے بعد 46 رن بناکر لائن کا شکار بنے ۔ رہانے کے بعد 30 رن بناکر اشون بھی لاین کا شکار بنے ۔

لائیواسکور کارڈ دیکھنے کیلئے یہاں کلک کریں ۔ 

دھرمشالہ ٹیسٹ لائیو : لاین کی جارحانہ گیند بازی ، ٹیم انڈیا کو لگا چھٹا جھٹکا ، اشون بھی پویلین لوٹے

قبل ازیں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کپتان اسمتھ کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 300 رن بنائے ہیں ۔ ٹیم انڈیا کی طرف سے سب سے زیادہ چار وکٹ کلدیپ یادو نے لئے ۔علاوہ ازیں امیش یادو نے دو ، بھونیشور کمار ، اشون اور جڈیجہ نے ایک ایک وکٹ لئے ۔

Loading...

میٹرینش ایک رن بنا کر یادو کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔جبکہ کلدیپ یادو نے ڈیوڈ وارنر کو پویلین بھیجا ۔ وارنر نے 56 رن بنائے۔ اس کے بعد شان مارش کو بھی یادو نے ساہا کے ہاتھوں کیچ آوٹ کروادیا ۔ مارش کے بعد کلدیپ یادو نے ہینڈ اسکمب کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو چوتھا جھٹکا دیا ۔ ہینڈسکمب نے صرف 8 رن بنائے۔ اس کے بعد جلد ہی کلدیب یادو میکسویل کو بھی پویلین کی راہ دکھادی ۔ میکسویل نے 8 رن بنائے۔ میکسویل کے بعد اپنی سنچری پوری کرنے کے بعد کپتان اسمتھ بھی اشون کا شکار بن گئے ۔ اسمتھ نے 111 رن بنائے ۔ علاوہ ازیں ویڈ نے 57 ، کمنس نے 21 ، او کیف نے 8 ، لاین نے 13 اور ہیزل ووڈ نے دو رن بنائے۔

خیال رہے کہ چوتھے میچ میں کپتان کوہلی چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں اور ان کی جگہ اجنکیا رہانے کپتانی کر رہے ہیں۔ٹیم انڈیا میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وراٹ کوہلی کی جگہ کلدیپ یادو کو شامل کیا گیا ہے جبکہ ایشانت شرما کی جگہ بھونیشور کمار کو موقع دیا گیا ہے۔ آسٹریلیائی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز