دھرم شالہ ٹیسٹ میں محمد سمیع کو مل سکتا ہے کھیلنے کا موقع

Mar 22, 2017 08:27 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 08:27 PM IST

دھرم شالہ : تیز گیند باز محمد سمیع آسٹریليا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے پہلے یہاں دھرم شالہ میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہوسکتے ہیں اور یہ بھی امکان ہے کہ فیصلہ کن مقابلے میں وہ آخری الیون میں ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔ حال ہی میں وجے ہزارے کے لیے اپنی گھریلو بنگال ٹیم میں کھیلنے والے سمیع چوٹ کی وجہ سے موجودہ ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے تھے۔ سمیع کو آئندہ گھریلو ون ڈے ٹورنامنٹ دیودھر ٹرافی کیلئے منتخب نہیں کیا گیا تھا جس سے یہ کہا جارہا تھا کہ وہ دھرم شالہ میں کھیل سکتے ہیں۔

منگل کو دھرم شالہ پہنچنے والی ٹیم انڈیا کے ساتھ اب سمیع بھی جڑ گئے ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ 25 مارچ سے شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کیلئے ہندوستانی ٹیم میں کھیل سکتے ہیں۔ سمیع نے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کر کے بتایا کہ وہ دھرم شالہ پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے وادیوں کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ لکھا "دھرم شالہ میں میری خوبصورت صبح۔

دھرم شالہ ٹیسٹ میں محمد سمیع کو مل سکتا ہے کھیلنے کا موقع

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز