ہندوستان دہشت گردی اور نکسل واد سے 2022 تک آزاد ہوجائے گا: راجناتھ

Aug 19, 2017 04:16 PM IST | Updated on: Aug 19, 2017 04:16 PM IST

لکھنؤ۔ مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعوی کیا ہے کہ سال 2022 تک ملک دہشت گردی اور نکسل واد سے آزاد ہو جائے گا۔ مسٹر سنگھ نے یہاں منعقد ایک پروگرام میں کہا "2022 تک ہم جس 'نئےہندوستان' کا خواب دیکھ رہے ہیں اس میں دہشت گردی اور نکسل واد کا خاتمہ بھی ہے۔ سال 2022 تک ملک دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور نکسل ازم سے آزاد ہوجائے گا۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت بنانے کے لئے نہیں بلکہ ملک کی تعمیرکے لئے کام کرتی ہے۔ ہمارا مقصد عام لوگوں کی خواہشات کی تکمیل، ملک کے عزت و وقار میں اضافہ اور آخری قطار میں شامل شخص کی خوشحالی ہے۔ "

انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے 1942 میں انگریزو بھارت چھوڑو کا نعرہ دیا تھا اس کے پانچ سال میں اگر ملک آزاد ہو سکتا ہے، تو پانچ سال میں ہم نئے ہندوستان کی تعمیر کیوں نہیں کر سکتے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ گاندھی جی نے ملک میں حفظان صحت کی تحریک شروع کی تھی جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے عوامی تحریک بنا دی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اٹل بہاری واجپئی حکومت کے بعد مودی حکومت پر کوئی داغ نہیں ہے۔ مسٹر سنگھ سائنٹیفک کنونشن سینٹر میں کل دیر شام بی جے پی مہانگر کی جانب سے منعقد 'سنکلپ سے سدھی' پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔

ہندوستان دہشت گردی اور نکسل واد سے 2022 تک آزاد ہوجائے گا: راجناتھ

راجناتھ سنگھ، پی ٹی آئی، فائل فوٹو

اس موقع پر گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کی تعریف کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ نئے نظام سے لوگوں کو ابتدائی طور پر کچھ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مگر انہیں یقین ہے کہ کچھ دن بعد سب اس کی تعریف کریں گے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز