فضائیہ کے سربراہ نے افسروں کو لکھا خط، جنگ جیسے حالات کے لئے رہیں تیار

May 20, 2017 08:54 PM IST | Updated on: May 20, 2017 08:54 PM IST

نئی دہلی : جموں و کشمیر کے فوجی کیمپوں میں مسلسل جاری دہشت گردانہ حملوں کے درمیان ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنوا نے تمام افسران کو خط لکھ کر کسی بھی وقت جنگ جیسی صورت سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کیلئے کہا ہے۔

خبروں کے مطابق ایئر فورس کے سربراہ نے ایک ماہ قبل حکام کو یہ خط لکھا تھا۔ فضائیہ کے سربراہ نے ہندوستان کے ارد گرد بڑھتے خطرات کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب کو ہر وقت تیار رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی شارٹ نوٹس پر بلایا جا سکتا ہے۔

فضائیہ کے سربراہ نے افسروں کو لکھا خط، جنگ جیسے حالات کے لئے رہیں تیار

(Photo - Getty Images)

مانا جا رہا ہے کہ ایئر چیف مارشل کا اشارہ حال ہی میں پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور جموں و کشمیر میں فوج کے کیمپوں پر حملوں کی طرف ہے۔ فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دل کی بات کہتے ہوئے کہا ہے ایئر فورس کے پاس وسائل کی بھی کمی ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ فضائیہ کو فائٹر پلین کے لئے 42 اسكوڈرن رکھنے ہیں، جبکہ اس کے پاس ابھی 33 ہی ہیں۔

فضائی فوج کے سربراہ کا یہ خط تمام 12000 فضائیہ کے حکام کو میل کیا گیا ۔ تاہم فضایہ ترجمان نے خط کو اندرونی معاملہ بتاتے ہوئے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز