فائیو اسٹار رینک مارشل ارجن سنگھ کا انتقال، آرمی اسپتال میں تھے بھرتی

Sep 16, 2017 09:54 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 09:54 PM IST

نئی دہلی۔ اٹھانوے سال کی عمر میں بھارتی ایئر فورس (آئی اے ایف) کے مارشل ارجن سنگھ کا انتقال ہو گیا۔ انہیں آج صبح دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد انہیں ریسرچ اینڈ ریفرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ان کی حالت مسلسل سنگین بنی ہوئی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی ارجن سنگھ سے ملنے کے لئے ہسپتال گئے تھے اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی تھی۔ وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے بھی وزیراعظم مودی کے ساتھ ہسپتال میں ارجن سنگھ کی عیادت کی تھی۔

فائیو اسٹار رینک مارشل ارجن سنگھ کا انتقال، آرمی اسپتال میں تھے بھرتی

وزیر اعظم نریندر مودی ارجن سنگھ سے ملنے کے لئے ہسپتال گئے تھے اور ان کی صحت سے متعلق جانکاری حاصل کی تھی۔

سنگھ سے ملنے کے بعد وزیراعظم مودی نے ٹویٹ کر اطلاع دی تھی کہ ارجن سنگھ کی حالت ابھی سنگین ہے۔ ساتھ ہی پی ایم مودی نے ان کے خاندان سے بھی ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ ارجن سنگھ ایئر فورس میں واحد ایسے افسر تھے جن کو فیلڈ مارشل کے برابر فائیو اسٹار رینک دیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز