فضائیہ کا چیتک ہیلی کاپٹر الہ آباد میں حادثہ کا شکار ، کوئی جانی نقصان نہیں ، تفتیش کا حکم

Mar 15, 2017 10:04 AM IST | Updated on: Mar 15, 2017 10:04 AM IST

نئی دہلی :  ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کا ایک چیتک ہیلی کاپٹر آج اتر پردیش کے الہ آباد کے نزدیک بامرولی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے ہیلی کاپٹر کے دونوں پائلٹ محفوظ ہیں۔

فضائیہ کے ترجمان کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر باقاعدہ تربیتی پرواز پر تھا اور الہ آباد میں بامرولی کے نزدیک اس میں تکنیکی خرابی آنے کے بعد پائلٹ نے اسے اتارنے کی کوشش کی لیکن اسے کامیابی نہیں ملی اور ہیلی کاپٹر حادثہ کا شکار ہو گیا۔ تاہم دونوں پائلٹ اس سے محفوظ نکلنے میں کامیاب رہے۔

فضائیہ کا چیتک ہیلی کاپٹر الہ آباد میں حادثہ کا شکار ، کوئی جانی نقصان نہیں ، تفتیش کا حکم

file photo

حادثے کے اسبا ب کا پتہ لگانے کے لئے تفتیش کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز