سعودی عرب جانے کے نام سے ڈرنے لگا ہے ہندوستانی ایئر لائنز کا عملہ ، پڑھیں کیا ہے وجہ ؟

حال ہی میں خبر آئی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں ائیر انڈیا کے عملہ کو روک لیا گیا تھا اور تقریبا تین گھنٹے تک ان کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی تھی

Jul 31, 2017 12:24 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 12:24 PM IST

نئی دہلی : حال ہی میں خبر آئی تھی کہ سعودی عرب کے جدہ میں ائیر انڈیا کے عملہ کو روک لیا گیا تھا اور تقریبا تین گھنٹے تک ان کے ساتھ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ اب سعودی عرب کے ساتھ وابستہ ایک نئی بات سامنے آئی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہاں پہنچتے ہی کرو ممبروں کے پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات لے لیا جاتا ہے اور انہیں ان کاغذات کی فوٹو کاپی کے ساتھ ہی رہنا پڑتا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ اب جیٹ ایئر ویز اور ائیر انڈیا جیسی ایئر لائنز کے کرو ممبرس وہاں جانے سے بھی ڈرنے لگے ہیں۔ حالیہ واقعہ کے بعد کرو ممبرس کا ڈر مزید بڑھ گیا ہے۔خیال رہے کہ جدہ میں ریجنل پرمٹ کے بغیر چلنا غیر قانونی ہے۔

سعودی عرب جانے کے نام سے ڈرنے لگا ہے ہندوستانی ایئر لائنز کا عملہ ، پڑھیں کیا ہے وجہ ؟

علامتی تصویر

اے این آئی کی خبر کے مطابق 26 جولائی کو ایئر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے جدہ پہنچی، اس کے بعد پرواز کے تین کرو ممبر س ڈنر کے لئے گئے۔ واپس لوٹتے وقت سعودی پولیس نے ان کی ٹیکسی روکی اور ان کے پاس اجازت نامہ ہے یا نہیں اس کی جانچ کرنے لگے۔

کرو ممبرس نے امیگریشن کی فوٹو کاپی دکھائی ، اس کے بعد ائیر انڈیا کا ویلڈ شناختی کارڈ دکھانے کے بعد بھی انہیں پولیس وین میں ڈال دیا گیااور انہیں فون استعمال کرنے سے منع کردیا گیا۔ کرو ممبرس کو ایک کمرے میں بند کر دیا گیا اور ان کے فون چھین لئے گئے۔ کافی کوشش کے بعد انہیں ہوٹل میں بات کرنے کی اجازت دی گئی۔ تقریبا تین گھنٹے تک بند رہنے کے بعد جب ہوٹل کے عملہ نے پہنچ کر پولیس کو ساری چیزیں سمجھائیں تب انہیں چھوڑا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز