پاکستان کے ذریعہ دہشت گردی کو دی جانے والی اعانت کو قطعی برداشت نہیں ، منہ توڑ جواب دیں گے : فوج

فوج نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی درخواست پر دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں ہندوستانی وفد کے قائد ڈی جی ایم او اے کے بھٹ نے یہ بات کہی

Oct 30, 2017 06:45 PM IST | Updated on: Oct 30, 2017 06:45 PM IST

نئی دہلی : ہندوستانی آرمی نے آج واضح لفظوں میں کہا کہ پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کو دی جانے والی اعانت کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور وہا س کا منہ توڑ جواب دے گی۔  فوج نے یہاں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی درخواست پر دونوں ملکوں کے ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشنز کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں ہندوستانی وفد کے قائد ڈی جی ایم او اے کے بھٹ نے یہ بات کہی۔

لفٹننٹ جنرل بھٹ نے کہا کہ سرحد پر ہونے والے نقصان کی اصل وجہ یہ ہے کہ پاکستانی فوج کنٹرول لائن سے دراندازی کرنے میں دہشت گردوں کی مدد کررہی ہے اور اس کے لئے وہی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے واضح لفظوں میں کہا کہ پاکستانی فوج کی طرف سے دہشت گردی کی دی جانے والی حمایت ناقابل قبول ہے اور ہندوستانی فوج مستقبل میں بھی پاکستان کی طرف کے جارحانہ اور اکسانے والی کارروائی کا منہ توڑ جوا ب دے گی۔

پاکستان کے ذریعہ دہشت گردی کو دی جانے والی اعانت کو قطعی برداشت نہیں ، منہ توڑ جواب دیں گے : فوج

انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فوج اعلی پیشہ ورانہ پیمانوں پر عمل کرتی ہے اور شہریوں کو نشانہ نہیں بناتی ہے۔ اس کے برخلاف پاکستانی فوج نے اپنی اگلی چوکیوں پر شہریوں کو تعینات کررکھا ہے اور چوکیوں کے آس پاس شہریوں کو مستقل ٹھکانہ بنانے کی اجازت دے رکھی ہے۔وہ ان شہریوں کا استعمال ہمارے ٹھکانوں کی اطلاع دینے اور دراندازی کرنے والے دہشت گردوں کو بتانے کے لئے کام کررہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز