Live Results Assembly Elections 2018

جموں و کشمیر :  تلاشی مہم کے دوران ریاسی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران ضلع ریاسی میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔

Dec 27, 2017 06:33 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 06:34 PM IST

جموں: سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن کے دوران ضلع ریاسی میں دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا ہے۔ سرکاری ترجمان نے بتایا ’فوج کی 60 راشٹریہ رائفلز (آر آر)اور ریاستی پولیس نے ریاسی کے چسانہ کے شرگاری جنگلات میں بدھ کی صبح تلاشی آپریشن شروع کرکے دہشت گردوں کے ایک خفیہ ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا‘۔

انہوں نے بتایا کہ برآمدگی میں 303 رائفل بشمول میگزین، 303 رائفل کے 90راؤنڈس، اے کے 56 بشمول میگزین، اے کے 56 کے 81 راؤنڈس، ریڈیو سیٹ، پستول بشمول میگزین، چینی ساخت کے دو گرینیڈ اور دیگر اسلحہ و گولہ بارود شامل ہیں۔ تاہم بیشتر اسلحہ و گولہ بارود زنگ آلود تھا۔

جموں و کشمیر :  تلاشی مہم کے دوران ریاسی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد

file photo

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز