ہندوستانی فوج کا دوسرا سرجیکل اسٹرائک، میانمار سرحد پر ناگا باغیوں کے کیمپ تباہ

Sep 27, 2017 03:23 PM IST | Updated on: Sep 27, 2017 04:17 PM IST

نئی دہلی۔ پاکستان میں سرجیکل اسٹرائک کے بعد ہندوستانی فوج نے میانمار کی سرحد پر ایک اور سرجیکل اسٹرائک کیا ہے۔ ہندوستانی فوج نے میانمار کے ناگا انسرجینٹ کیمپ میں اسے انجام دیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ آپریشن صبح 4:45 بجے انڈو - میانمار کی سرحد کے لینگخو گاؤں میں کیا گیا۔ ہندوستانی فوج نے یہاں سے ناگا باغیوں کے کئی کیمپ تباہ کردیے ہیں۔

ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائک سے بہت سے دہشت گردوں کی موت کی اطلاعات ہیں، لیکن ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ بتا دیں کہ میانمار میں یہ سرجیکل اسٹرائک تیسری دفعہ کی گئی ہے۔ پہلے سال 2015 اور 1995 میں سرجیکل اسٹرائک کی گئی تھی۔

ہندوستانی فوج کا دوسرا سرجیکل اسٹرائک، میانمار سرحد پر ناگا باغیوں کے کیمپ تباہ

ہندوستان کے سرجیکل اسٹرائک سے بہت سے دہشت گردوں کی موت کی اطلاعات ہیں، لیکن ابھی تک اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

بتا دیں کہ پچھلے سال 28-29 ستمبر کی نصف شب کے دوران بھارتی فوج نے ایل او سی پار کر کے دہشت گردوں کے لانچ پیڈ پر حملے کئے تھے۔ اس میں پاکستان کی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کو بہت زیادہ نقصان ہوا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز