قطر میں رہ رہے ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی ایڈوايزری

Jun 08, 2017 11:31 PM IST | Updated on: Jun 08, 2017 11:31 PM IST

نئی دہلی : سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، یمن اور مصر کے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کر دینے کے بعد وہاں رہ رہے ہندوستانی مشکل میں ہیں ، جس کے بعد دوحہ میں واقع ہندوستانی سفارت خانہ نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

خیال رہے کہ اور امارات ایئر لائنز نے قطر کی تمام پروازوں کو منسوخ کردی ہیں۔ قطر نے بھی سعودی جانے والی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ سعودی نے کہا ہے کہ قطر کے ساتھ زمین، سمندر اور طیارہ کے ذریعے کوئی رابطہ نہیں رکھا جائے گا۔

قطر میں رہ رہے ہندوستانیوں کی مشکلات میں اضافہ ، ہندوستانی سفارت خانہ نے جاری کی ایڈوايزری

قطر کے ساتھ تعلقات ختم کرنے والے دیگر ممالک نے بھی اسی طرح کا رخ اپنایا ہے۔ اس کے بعد وہاں رہ رہے ہندوستانیوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ ہندوستانی سفارت خانہ کے مطابق وہ پورے معاملہ پر گہری نظر رکھ رہے ہوئے ہے ۔ قطر میں کسی ہندوستانی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ قطر کے حکام کے ساتھ مل کر ہر ہندوستانیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز