ہندوستان نے فوجی جوانوں سے بربریت کا لیا بدلہ ، پاکستان کی کئی چوکیاں تباہ

May 08, 2017 10:40 AM IST | Updated on: May 08, 2017 10:40 AM IST

نئی دہلی۔ ہندوستان نے پاکستانی چوکیوں پر حملہ کر ہمارے جوانوں کی لاشوں کے ساتھ کی گئی بربریت کا بدلہ لے لیا ہے۔ یہ حملہ 6 مئی کو کیا گیا تھا اور آج اس کا ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس دھماکے میں ایک کے بعد ایک کئی چوکیوں کو ہندوستانی فوج نے تباہ کر دیا ہے۔ اگرچہ اب تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس دھماکے میں کتنے پاکستانی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

خبروں کے مطابق پاکستانی فوج کے یہ بنکر ہفتہ یعنی 6 مئی کو منہدم کئے گئے تھے۔ نوشہرہ سیکٹر کے لام علاقے میں یہ بنکر تھے۔ یہ بنکر پی او کے کے بھنور علاقے کے سمانی گاؤں کے قریب تھے۔ پاکستان کی جانب سے مسلسل ہو رہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں ہندوستانی فوج نے بھی سخت رخ اپنایا ہے۔

ہندوستان نے فوجی جوانوں سے بربریت کا لیا بدلہ ، پاکستان کی کئی چوکیاں تباہ

گزشتہ رات بھی مینڈھر کے بالاكوٹ سیکٹر میں پاکستان نے رات 11 بجے سے لے کر 2 بجے تک کئی پوسٹوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ وہیں راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستان نے لام علاقے میں ہندوستانی فوج کی کئی پوسٹوں کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ حالانکہ ہفتہ کی رات کو پاک نے مینڈھر اور نوشہرہ میں کئی بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز