ریلوے دے رہا ہے مفت سفرکرنے کا بہترین موقع، جانیں پورا دیوالی آفر

ہندوستانی ریلوے نے ایک بہت بڑا اعلان کیا ہے، جس میں اس نے اس تیوہار کے سیزن میں کچھ لوگوں کو مفت میں سفرکرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

Oct 22, 2018 06:06 PM IST | Updated on: Oct 22, 2018 06:06 PM IST

دیوالی آنے والی ہے۔ اس موقع پرکئی لوگ اپنے اہل خانہ سے ملنے کا پلان بنارہے ہیں۔ اگرآپ نے بھی کچھ ایسا ہی سوچا ہے تو یہ خبرآپ کے لئے کافی مفید ثابت ہوگی۔ انڈین ریلوے نے ایک بہت بڑا اعلان کیا ہے، جس میں اس نے اس تیوہارکے سیزن میں کچھ لوگوں کومفت میں سفرکرانے کافیصلہ کیا ہے۔

انڈین ریلوے نے اس کے لئے ایک فہرست بھی تیارکی ہے۔ اس فہرست میں شامل ہونے کے لئے انڈین ریلوے نے کچھ شرطیں بھی رکھی ہیں۔ ان شرطوں کے مطابق اس فہرست میں اگرآپ شامل ہوتے ہیں توآپ کو ریل ٹکٹ پر25 فیصد سے 100 فیصد تک کی چھوٹ مل سکتی ہے۔

ریلوے دے رہا ہے مفت سفرکرنے کا بہترین موقع، جانیں پورا دیوالی آفر

انڈین ریلوے نے مسافروں کے لئے بڑی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

Loading...

یہ لوگ کریں گے مفت سفر

انڈین ریلوے نے جولسٹ بنائی ہے، اس میں جو اکیلے ٹرین سے سفرکررہے ہیں یا پھرجولوگ کینسرسے متاثرہیں، وہ کسی معاون کے ساتھ کہیں علاج یا چیک اپ کے لئے جارہے ہیں، توسلیپراوراے سی میں ٹکٹ پر100 فیصد کی چھوٹ ملے گی۔ اس کے علاوہ سیکنڈ اے سی، فرسٹ اے سی چیئرکار میں 75 فیصدی کی رعایت کرائے پرملے گی۔

یہ ہے پوری لسٹ

انڈین ریلوے صرف اوپربتائے گئے لوگوں کے کرائے میں ہی چھوٹ نہیں دے رہا ہے۔ بلکہ ایسے ہی بہت سارے لوگ ہیں، جن کے نام اوپرنہیں ہے۔ اگرآپ اپنے بارے میں دیکھنا چاہتے ہیں کہ آپ انڈین ریلوے کی اس لسٹ میں آتے ہیں یا نہیں، یہ آپ خود چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ یہاں کلک کریں۔

آپ کو بتادیں کہ اس سے قبل بھی انڈین ریلوے معذورافراد اورسنگین مرض میں مبتلا لوگوں کو چھوٹ دیتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جن کی عمر60 سال سے اوپرہے۔ ریلوے ان لوگوں کے کرایے میں بھی خصوصی رعایت دیتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:                        ایسے کینسل کریں ٹرین ٹکٹ، ملے گا پورا پیسہ واپس

 یہ بھی پڑھیں:     ریلوے نے شروع کی نئی اسکیم ، اس ایپ کے ذریعہ اپنے اسمارٹ فون سے بھی بک کرسکتے ہیں آپ جنرل ٹکٹ

یہ بھی پڑھیں:         ریلوے نے کی یہ بڑی تبدیلی ، اب ونڈو ٹکٹ بک کرانے والوں کو بھی ملے گا "متبادل "کا آپشن

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز