تتکال میں رقم کی واپسی اور ویٹنگ ٹکٹ سے متعلق ریلوےضابطہ میں تبدیلی کا امکان

Jun 28, 2017 08:55 PM IST | Updated on: Jun 28, 2017 08:55 PM IST

نئی دہلی : ریلوے کا سفر کرنے والوں کو جلد ہی اچھی خبر مل سکتی ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے اپنے قوانین میں کافی بڑی تبدیلی کی ہیں۔ کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق یکم جولائی سے یہ نافذ ہوسکتی ہیں۔ تاہم فی الحال ریلوے نے اس کا کوئی سرکاری نوٹس جاری نہیں کیا ہے۔ پھر بھی یہ شرائط جب بھی نافذ ہوں گی ، مسافروں کے لئے فائدہ ہی لے کر آئیں گے۔

تتکال ٹکٹ بکنگ کو لے کر خاص تبدیلی کی گئی ہے۔ ریلوے کے ان نئے قوانین کے بارے میں یہاں ہم بتا رہے ہیں۔

تتکال میں رقم کی واپسی اور ویٹنگ ٹکٹ سے متعلق ریلوےضابطہ میں تبدیلی کا امکان

file photo

تتکال ٹکٹ میں 50 فیصد رقم کی واپسی

تتکال ٹکٹ کینسل کرنے پر اب آپ کو 50 فیصد رقم کی واپسی کی سہولت ملے گی۔ ابھی تک تتکال ٹکٹ کینسل کرنے پر رقم واپس نہیں کی جاتی تھی ۔ نیا ضابطہ نافذ ہونے پر مسافروں کو ٹکٹ واپس کرنے پر 50 فیصد کرایہ واپس مل جائے گا۔ اس میں کوچ کے مطابق رقم کی واپسی چارج لیا جائے گا۔

تتکال بکنگ کے وقت میں تبدیلی

تتکال ٹکٹ بک کرانے کا وقت بھی تبدیل کیا گیا ہے۔ ٹکٹ بک کرانے کا نیا وقت صبح 10 سے 11 بجے ہو جائے گا۔ اگرچہ، سلیپر کوچ کے لئے تتکال ٹکٹ بک کرانے کا وقت پہلے جیسے یعنی صبح 11 سے 12 بجے ہی رہے گا۔

ویٹنگ ٹکٹ نہیں ملے گا

ساتھ ہی ریلوے ویٹنگ ٹکٹ بھی ختم کر سکتا ہے۔ ویٹنگ میں ٹکٹ ملنا بند ہو سکتا ہے۔ لوگوں کو صرف کنفرم یا آر اے سی ٹکٹ ہی دیا جائے گا۔

کئی زبانوں میں ملے گا ٹکٹ

ریلوے ابھی تک صرف انگریزی زبان میں ہی ٹکٹ جاری کرتا ہے۔ نئے ضابطہ نافذ ہونے کے بعد ریلوے مسافروں کو انگریزی میں نہیں بلکہ دیگر زبانوں میں بھی ٹکٹ دے گا۔ اس کے لئے مسافروں کو ٹکٹ بک کراتے وقت زبان کا انتخاب کرنا ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز