دادی نے مجھے بہت کچھ سکھایا: سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی نے فخرکااظہارکیا

راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ’’دادی کو آج بہت خوشی کے ساتھ یاد کررہا ہوں۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اورناقابل یقین شفقت وپیاردیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کوبھی بہت کچھ دیا۔ مجھے ان پرفخرہے‘‘۔

Oct 31, 2018 01:27 PM IST | Updated on: Oct 31, 2018 01:27 PM IST

نئی دہلی: کانگریس صدرراہل گاندھی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈرسونیا گاندھی اور سابق وزیراعظم منموہن سنگھ  سمیت کئی اہم رہنماؤں نے آج سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی 34 ویں برسی پران کی سمادھی ’شکتی استھل‘ پرجاکرانہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔

کانگریس صدر کے ساتھ بہت سے دوسرے اہم لیڈروں نے بھی شکتی استھل پر پہنچ کرسابق وزیراعظم کو خراج عقیدت پیش کئے۔

دادی نے مجھے بہت کچھ سکھایا: سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کو گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد راہل گاندھی نے فخرکااظہارکیا

سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی برسی پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی، سونیا گاندھی اور منموہن سنگھ ودیگر۔

Loading...

راہل گاندھی نے بعد میں ٹوئٹ کیا ’’دادی کو آج بہت خوشی کے ساتھ یاد کررہا ہوں۔ انہوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اورناقابل یقین شفقت وپیاردیا۔ انہوں نے اپنے لوگوں کو بھی بہت کچھ دیا۔ مجھے ان پرفخرہے‘‘۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز