پاکستان کو بڑا جھٹکا ، كلبھوش جادھو کی پھانسی پر انٹرنیشنل کورٹ نے لگائی روک

جادھو کو اپنا موقف تک رکھنے کا موقع نہیں دیا گیا اور پاکستان کے کورٹ نے ان کے خلاف سزا سنا دی

May 10, 2017 09:47 AM IST | Updated on: May 10, 2017 09:47 AM IST

نئی دہلی : ہندوستانی شہری كلبھوش جادھو کی پھانسی کی سزا پر انٹرنیشنل کورٹ نے روک لگا دی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے جادھو کو جاسوسی کا مجرم قرار دیتے ہوئے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔ پاکستان نے جاسوسی کے الزام میں انہیں ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے حراست میں رکھا ہے ۔ كلبھوش جادھو کو 10 اپریل کو پاکستان کی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی ۔

پاکستانی ویب سائٹ کے مطابق كلبھوش کو ہندوستانی را ایجنٹ / بحریہ کا سابق افسر بتایا گیا ہے۔ كلبھوش جادھو کو گزشتہ سال 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا ۔ پاکستان نے جادھو کو ہندوستانی جاسوس بتا کر گرفتار کیا تھا ۔

پاکستان کو بڑا جھٹکا ، كلبھوش جادھو کی پھانسی پر انٹرنیشنل کورٹ نے لگائی روک

Loading...

جادھو کو پاکستان کے آرمی ایکٹ  کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل  کے سامنے پیش کیا گیا اور اسے موت کی سزا سنائی گئی ۔ اس صورت میں جادھو کو اپنا موقف تک رکھنے کا موقع نہیں دیا گیا اور پاکستان کے کورٹ نے ان کے خلاف سزا سنا دی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز