آئی پی ایل میں اب صرف اتوار کو ہی وزیر جی کریں گے کمنٹری ؟

پنجاب میں وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ آئی پی ایل میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے یا نہیں؟ اس بات پر کرکٹ مداح کے درمیان زوردار بحث چل رہی ہے

Apr 06, 2017 07:00 PM IST | Updated on: Apr 06, 2017 07:00 PM IST

نئی دہلی : انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز ہوچکا ہے ۔ پہلے میچ میں چوکے اور چھکوں کی برسات بھی دیکھنے کو ملی۔ تاہم میچ میں ان تمام چیزوں کے درمیان ایک ایسی چیز رہی ہے، جسے کرکٹ مداح نے مس ​​کیا، وہ ہے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی کمنٹری اور ان کے زبردست ڈائيلاگس۔

پنجاب میں وزیر کا عہدہ سنبھالنے والے سابق کرکٹر نوجوت سنگھ آئی پی ایل میں کمنٹری کرتے نظر آئیں گے یا نہیں؟ اس بات پر کرکٹ مداح کے درمیان زوردار بحث چل رہی ہے۔ تاہم اب اس کا جواب نیوز 18 کے پاس ہے۔ ایس پی این (انڈیا ) کے ذرائع نے اس کا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں وزیر ثقافت نوجوت سنگھ سدھو آئی پی ایل میں کمنٹری کریں گے، لیکن وہ ہفتہ میں صرف ایک ہی دن اتوار کو نظر آئیں گے۔ تاہم چینل کا کوئی بھی افسر سرکاری طور پر اس کا اعلان کرنے سے ہچکچا رہا ہے ۔ اس کی وجہ ہے سدھو کا پرانا رویہ ہے ۔ ذرائع کے مطابق ٹیم انڈیا کے سابق سلامی بلے باز کے بارے میں ایسی باتیں اس وقت تک نہیں کہی جا سکتی ہیں ، جب تک کی یہ واقعی میں ہو نہ جائے۔ نیوز 18 نے اس سلسلہ میں سدھو سے بھی بات کرنی چاہی، لیکن ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔

آئی پی ایل میں اب صرف  اتوار کو ہی وزیر جی کریں گے کمنٹری ؟

آخر کیوں ہے تذبذب ؟

پنجاب میں ثقافت وزیر نوجوت سنگھ سدھو کے ٹی وی شو 'دی کپل شرما شو میں آنے پر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ اس وقت پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے ایڈووکیٹ جنرل اتل نندا سے اس بارے میں رائے مانگی تھی۔ اتل نندا نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعلی سے کہا تھا کہ انہوں نے سدھو کے کابینہ وزیر کے عہدہ سنبھالنے اور ٹی وی شو میں کام کرنے کے درمیان کسی طرح کا تضاد نہیں پایا۔ اس میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔ سدھو کی دلیل تھی کہ وہ گھر چلانے کے لئے ٹی وی شو میں کام کرتے ہیں۔ اس کے بعد سدھو کے شو میں جانے کی راہ ہموار ہو گئی تھی ۔ تاہم اب سدھو نہیں چاہتے ہوں گے کہ مخالفین کو کوئی اور موقع ملے اور تنازع کھڑا ہوجائے ۔ لہذا کافی سوچ سمجھ کر ہی وہ کوئی قدم اٹھائیں گے، اس لیے ان کی کمنٹری کرنے کا اعلان نہیں کیا جاسکا ہے۔ خیال رہے کہ تقریبا دو ہفتے پہلے سونی ٹی وی کے ایک سینئر افسر نے عوامی طور پر کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سدھو آئی پی ایل میں کوریج کا حصہ ہوں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز