آئی پی ایل 2018 میں گوتم گمبھیر کی ہوئی توہین، دہلی کے کوچ رکی پونٹنگ نے جان بوجھ کر نہیں دیا موقع

دہلی ڈیئرڈیولس کے کوچ رکی پونٹنگ نے گوتم گمبھیر کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ گمبھیر نے چھٹے میچ کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سیشن کی فیس بھی نہیں لیں گے، وہ کھیلنے کے لئے تیار تھے لیکن انہیں باقی کے 8 میچوں میں آخری الیون میں نہیں لیا گیا۔

May 25, 2018 08:14 PM IST | Updated on: May 25, 2018 08:14 PM IST

نئی دہلی: دہلی ڈیئر ڈیولس آئی پی ایل 2018 میں سب سے پھسڈی ٹیم ثابت ہوئی۔ وہ 14 مقابلوں میں سے صرف 5 میں ہی جیت حاصل کرسکی۔ شروعاتی خراب کارکردگی کے بعد گوتم گمبھیر نے کپتانی چھوڑ دی اور شرے ایس ایئر کو کپتان بنایا گیا، لیکن ٹیم کی قسمت نہیں بدلی۔

آئی پی ایل اپنے آخری مرحلے میں ہے اور اب سامنے آیا ہے کہ دہلی ڈیئرڈیولس کے کوچ رکی پونٹنگ نے گوتم گمبھیر کو کھیلنے کا موقع نہیں دیا۔ گمبھیر نے چھٹے میچ کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی اور کہا تھا کہ وہ اس سیشن کی فیس بھی نہیں لیں گے، وہ کھیلنے کے لئے تیار تھے لیکن انہیں باقی کے 8 میچوں میں آخری الیون میں نہیں لیا گیا۔ گمبھیر ٹیم کے ڈگ آئوٹ میں بیٹھے رہے۔

آئی پی ایل 2018 میں گوتم گمبھیر کی ہوئی توہین، دہلی کے کوچ رکی پونٹنگ نے جان بوجھ کر نہیں دیا موقع

Loading...

دہلی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد رکی پونٹنگ نے نامہ نگاروں سے کہا تھا کہ گوتم گمبھیر نے اپنے آپ ٹیم سے باہر بیٹھنے کا فیصلہ لیا تھا، لیکن گمبھیر نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں اس سے واضح طور پر انکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے انہوں نے کپتانی نہیں چھوڑی تھی، لیکن وہ ٹیم سلیکشن کے لئے تیار تھے۔ یہ بات سب کو معلوم تھی، اگروہ کھیلنا نہیں چاہتے تھے تو ڈگ آوٹ مین کیوں بیٹھتے۔ ان کے بیان کے بعد لگتا ہے کہ گمبھیر کو پونٹنگ کھلانا ہی نہیں چاہتے تھے اور کپتانی چھوڑنے کے سے ان کا کام آسان ہوگیا۔

واضح رہے کہ رکی پونٹنگ پر اپنے چہیتے گلین میکسویل کو ٹیم میں کھلانے کے الزم بھی لگے ہیں۔ میکسویل اس سیزن میں بری طرح ناکام رہے، لیکن پونٹنگ نے انہیں 12 میچوں میں کھلوایا تھا۔ 9 کروڑ روپئے کی بھاری بھرکم فیس لینے والے میکسویل صرف 169 رن بناسکے۔ ان کے بلے سے ایک بار بھی ایسی اننگ نہیں نکلی جس نے دہلی کو ایک بھی میچ جتانے میں مدد کی ہو۔

گوتم گمبھیر کو دہلی نے اس بار 2.80 لروڑ روپئے میں خریدا تھا۔ بولی کے بعد ہی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ گوتم ہی اس سیزن کے ان کے کپتان ہوں گے۔ گمبھیر شروعاتی سیزن میں بھی دہلی کے ساتھ رہے تھے، اس کے بعد وہ کولکاتا نائبٹ رائیڈرس سے منسلک ہوگئے تھے، جہاں ان کی کپتانی میں ٹیم دوبار آئی پی ایل فاتح بنی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز