بابری مسجد انہدام کیس : اقبال انصاری نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ،کہا: کورٹ مسلمانوں کا اعتماد برقرار رکھے

Apr 19, 2017 06:33 PM IST | Updated on: Apr 19, 2017 06:33 PM IST

فیض آباد : بابری مسجد کیس کے اہم مدعی مرحوم ہاشم انصاری کے بیٹے محمد اقبال انصاری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل تعریف ہے، ہمیں ملک کی ہر عدالت پر پورا یقین ہے، کیس چلانے کے لئے ثبوت بھی ہم سب کے سامنے ہی ہیں۔

سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد میں نیوز 18 سے خاص بات چیت کے دوران اقبال انصاری نے کہا کہ 'ٹی وی پر مسجد کو توڑتے ہوئے لائیو دکھایا گیا تھا، لاؤڈ سپیکر پر بھیڑ کو بھڑکایا جا رہا تھا، ہمارا مطالبہ بس اتنا ہی ہے کہ عدالت مسلمانوں کے اس اعتماد کو برقرار رکھے۔

بابری مسجد انہدام کیس : اقبال انصاری نے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ،کہا: کورٹ مسلمانوں کا اعتماد برقرار رکھے

اقبال انصاری نے کہا کہ یہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، ہمیں یقین ہے کہ اب بابری مسجد معاملہ میں بھی فیصلہ آ جائے گا، ہمیں اس بات کا بھی یقین ہے کہ اب ثبوت نہ ہونے کے سبب کوئی بھی ملزم چھوٹ نہیں پائے گا۔کیس کو ٹرانسفر کرنا، روازنہ سماعت کرنا اور سب سے خاص بات یہ کہ سماعت کر رہے ججوں کا فیصلہ نہ آنے تک ٹرانسفر نہیں ہو گا، یہ منصفانہ فیصلہ کی امید کو جگاتا ہے اور کورٹ کے تئیں یقین کو بڑھاتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز