اب ریلوے ٹکٹ کی بکنگ پر ملے گا 50 روپے کیش بیک، ایسے اٹھائیں فائدہ

Jun 14, 2017 09:24 PM IST | Updated on: Jun 14, 2017 09:24 PM IST

نئی دہلی : آئی آر سی ٹی سی آن لائن بکنگ پر نیا آفر دے رہا ہے۔ ابھی مسافروں کو ٹکٹ بک کرانے پر 50 روپے کا کیش بیک ملے گا۔ اس کے لیے انہیں ایم ویزا ادائیگی طریقہ سے ٹکٹ بک کرانا ہوگا۔ مسافروں کو ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا اور اس کے بعد اسمارٹ فون کے ذریعے ادائیگی کرنی ہوگی۔ ادائیگی کرتے ہی 50 روپے کا کیش بیک مل جائے گا۔

اس آفر سے فائدہ اٹھانے کے لئے مسافروں کو ایم ویزا پر اپنے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کو لنک کرنا ہوگا۔ اس کے بعد مسافروں کو آسانی سے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ پر ایم ویزا کوڈ اور کیو آر کوڈ اسکین کرکے ٹکٹ کی ادائیگی کرنے کی سہولت مل جائے گی۔

اب ریلوے ٹکٹ کی بکنگ پر ملے گا 50 روپے کیش بیک، ایسے اٹھائیں فائدہ

کب تک جاری ہے گی کیش بیک سہولت

آئی آر سی ٹی سی پروموشنل آفر کے تحت یہ پیش کر رہا ہے۔ مسافروں کو یہ آفر 4 ستمبر تک ہی ملے گا۔

کیا ہے ایم ویزا

ایم ویزا ایک ایپلی کیشنز ہے۔ یہ آپ کو کیو آر کوڈ کے ذریعہ ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز