ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ستون ہیں مہندرسنگھ دھونی: عرفان پٹھان

Jul 11, 2018 04:55 PM IST | Updated on: Jul 11, 2018 04:56 PM IST

جموں : ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈرعرفان پٹھان نے مایہ ناز کرکٹرمہندرسنگھ دھونی کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم کا اہم ستون قرار دیتے ہوئے کہا کہ دھونی جس طرح کھلاڑی کی سرپرستی کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔ 

پٹھان نےایجنسی کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں بتایا ’ماہی (ایم ایس دھونی) انڈین کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ستون ہیں۔ جس طرح وہ میدان کے اندراورمیدان سے باہر ساتھی کھلاڑیوں کی سرپرستی کرتے ہیں، وہ قابل تعریف ہے‘۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے ایک اہم ستون ہیں مہندرسنگھ دھونی: عرفان پٹھان

عرفان پٹھان: فائل فوٹو

عالمی کپ 2019 میں کھیلے جانے والے  کرکٹ کے لئے ہندوستای ٹیم میں شامل کئے جانے کے امکانات پر عرفان پٹھان نے کہا ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اس سے لطف اندوز ہوتا رہوں گا۔ جب کھلاڑی مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے تو اس کے لئے راہیں کھلی ہوتی ہیں‘۔

پٹھان نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کا آغاز 2003 میں سورو گانگولی کی کپتانی میں کیا تھا۔  ہندوستانی کرکٹ میں اب تک کی بہترین کپتانی کے بارے میں پوچھے جانے پر عرفان نے کہا ’کپتانوں کا ایک دوسرے سے موازنہ کرنا بہت مشکل ہے۔ گانگولی نے بحیثیت کپتان جو خدمات انجام دیں، وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ایم ایس دھونی جنہوں نے ملک کو مسلسل جیت دلائی، کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں‘۔

انہوں نے کہا ’اس وقت بھی ہندوستانی ٹیم وراٹ کوہلی کی کپتانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہر کررہی ہے‘۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن نے عرفان پٹھان کو آنے والے رانجی ٹرافی سیزن کے لئے ریاست کے کھلاڑیوں کا کوچ مقرر کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز