گورکھپور سانحہ : کیا یوگی حکومت نے جان بوجھ کرہیرو ڈاکٹر کفیل احمد کو بنایا بلی کا بکرا؟

Aug 14, 2017 06:27 PM IST | Updated on: Aug 14, 2017 06:28 PM IST

گورکھپور : گورکھپور کے بی آر ڈی اسپتال میں بچوں کو بچانے کے لئے اپنے اخراجات پر آکسیجن سلنڈر کا بندوبست کر کے ڈاکٹر کفیل احمد 10 اگست کی رات کو ہیرو کے طور پر ابھرے تھے۔ بچوں کے والدین سے لے کر حد سیکورٹی فورسز تک سبھی ان کی تعریف میں رطب اللسان تھے ، لیکن اس سے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑا۔

یوگی حکومت نے اسپتال کے پيڈياٹرك ڈپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ پروفیسر اور انسیفلائٹس وارڈ کے سربراہ ڈاکٹر کفیل احمد کو عہدے سے ہٹا دیا۔ تاہم نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر احمد نے سلنڈرو کا بندوبست کرنے کے لئے کافی محنت کی تھی اور جن بچوں کو وہ بچا نہیں پائے تھے ان کو لے کر احمد رو پڑے تھے۔

گورکھپور سانحہ : کیا یوگی حکومت نے جان بوجھ کرہیرو ڈاکٹر کفیل احمد کو بنایا بلی کا بکرا؟

ڈاکٹر احمد پر بنیادی الزام ہے کہ انہوں نے سلنڈر اپنے پرائیویٹ اسپتال سے اکٹھا کئے تھے۔ طبی ایجوکیشن کے ڈی جی کےکے گپتا کا کہنا ہے کہ 'ڈاکٹر کفیل احمد کا رول تفتیش کے دائرے میں ہے کہ انہوں نے آکسیجن سلنڈر کس طرح اکٹھا کیا ۔ ڈی جی نے ڈاکٹر احمد کے پرائیویٹ پریکٹس کی طرف بھی اشارہ کیا۔

مگر مسلح سرحدی فورس (ایس ایس بی) اس معاملہ کا دوسرا پہلو پیش کرتا ہے۔ ایس ایس بی کے افسر تعلقات عامہ اوپی ساہو کے مطابق '10 اگست کی رات کو بی آر ڈی کالج میں جو صورتحال ہوئی وہ انتہائی خوفناک تھی۔ ڈاکٹر احمد نے ایس ایس بی کے ڈی آئی جی سے ایک ٹرک کا انتظام کرنے کیلئے کہا تھا تاکہ مختلف جگہوں سے آکسیجن سلنڈر جمع کر کے میڈیکل کالج لے جایا جا سکے۔ اس پر ڈی آئی جی نے میڈیکل ونگ کے 11 جوانوں کو بھی مدد کے لئے میڈیکل کالج بھیجا۔ گھنٹوں تک ٹرک سے مختلف جگہوں سے سلنڈر جمع کئے گئے، خلیل آباد کے ایک گودام سے بھی سلنڈر لائے گئے۔

نیوز 18 کی تحقیقات میں ڈاکٹر احمد پر لگایا گیا ریپ کا الزام بھی جھوٹا ملا ۔ یہ الزام 2015 میں لگایا گیا تھا۔ پولیس نے کیس میں ایک رپورٹ بھی درج کی تھی۔ نیوز 18 نے یہ بھی پتہ لگایا ہے کہ ڈاکٹر احمد کا آکسیجن کی خریداری کے عمل میں کوئی رول نہیں تھا ۔ اب سوال اٹھ رہا ہے کہ حکومت نے ڈاکٹر کفیل احمد پر یہ کارروائی کیوں کی۔ کیا یہ معاملہ سے توجہ ہٹانے کے لئے کیا گیا ہے؟۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز