ہندوستان پر بڑے حملے کی کوشش میں داعش ، زہریلی گیس سے ہوائی جہاز کے مسافروں کو مارنے کی سازش

Aug 16, 2017 10:16 AM IST | Updated on: Aug 16, 2017 10:16 AM IST

نئی دہلی : خفیہ ایجنسیوں کو اطلاع ملی ہے کہ آئی ایس آئی ایس کے دہشت گرد ہندوستان میں بڑا دہشت گرد حملہ کر سکتے ہیں ۔ معلومات کے مطابق دہشت گرد ہندوستان سے جانے والی بین الاقوامی فلائٹ کو نشانہ بنا سکتے ہیں ، وہ ہوائی جہاز مسافروں کو زہریلی گیس سے مارنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ۔

سیکورٹی ایجنسیوں کو ملی معلومات کے مطابق دہشت گرد برطانیہ اور خلیجی ملک جانے والے طیاروں کو نشانہ بنا سکتے ہیں ۔ دہشت گردانہ حملے کے لئے ایک جدید آلہ استعمال کر سکتے ہیں ، جس سے سلفر گیس نکلے گا ۔ یہ ایک زہریلی گیس ہے جس ہوائی جہاز میں بیٹھے مسافروں کی موت ہو سکتی ہے ۔

ہندوستان پر بڑے حملے کی کوشش میں داعش ، زہریلی گیس سے ہوائی جہاز کے مسافروں کو مارنے کی سازش

دہشت گردانہ حملے کے خطرے کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ ملک بھر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پرسیکورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز