شام سے واپس لوٹ رہا شخص دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار، داعش سے وابستہ ہونے کا شبہ

Jul 12, 2017 10:06 AM IST | Updated on: Jul 12, 2017 10:06 AM IST

نئی دہلی : دہلی پولیس کی اسپیشل ٹیم نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ سے شاہجہاں ویلوا کینڈی نامی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ اس شخص پر اسلامک اسٹیٹ داعش سے وابستہ ہونے کا شبہ ہے ۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ شام اور ترکی میں رہ کر واپس لوٹ رہا تھا ۔ گرفتار ملزم کیرالہ کے كننور کا رہنے والا ہے ۔

دہلی پولیس کو سی آئی اے کی جانب سے معلومات دی گئی تھی کہ آئی ایس سے وابستہ ایک شخص ہندوستان آ رہا ہے ، وہ شام اور ترکی میں رہ چکا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق ترکی پولیس نے اسے ڈپورٹ کیا تھا کیونکہ وہ فرضی پاسپورٹ کی مدد سے سفر کر رہا تھا ۔

شام سے واپس لوٹ رہا شخص دہلی ایئرپورٹ پر گرفتار، داعش سے وابستہ ہونے کا شبہ

بتایا جارہا ہے کہ شاہجہاں کیرالہ میں کچھ مشتبہ افراد کے رابطے میں رہا ہے ۔ یہ چنئی سے ایک ایجنٹ کے ذریعے محمد اسماعیل کے نام سے فرضی پاسپورٹ بنوا کر گیا تھا ۔ اس کے موبائل سے ٹیلی گرام کی کئی چیٹ اور آئی ڈی ملی ۔ فی الحال اس کو فرضی پاسپورٹ کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلقات کو لے کر بھی اس کی جانچ ہو رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز