علمی پختگی قیادت وسیادت کی ضامن : مولانا محمدرحمانی

Mar 26, 2017 09:31 PM IST | Updated on: Mar 26, 2017 09:31 PM IST

نئی دہلی : آزاد اسلامک اویکننگ سنٹر ،نئی دہلی کے اعلی تعلیمی وتربیتی ادارہ جامعہ اسلامیہ سنابل ،نئی دہلی میں نادی الطلبہ کی جانب سے ہونے والے پانچ روزہ عربی،اردو،انگریزی اورہندی زبانوں میں تقریری وتحریری اورکوئز پر مشتمل سالانہ اجلاس کاآج بحسن وخوبی اختتام ہوا۔ان تمام پروگراموں میںمرحلۂ ثانویہ وعالیہ کے170 ،مرحلۂ متوسطہ کے229 اورمعہد عثمان بن عفان، جوگابائی کے82 طلبہ نے مختلف مقابلوں میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا ، جس میں دہلی کی جامعات اوریونیورسٹیوں کے اساتذہ ،پروفیسران اورائمہ وخطباء مساجد کے علاوہ مختلف میدانہائے عمل میں مصروف سنابلی فارغین اوراخبارات ورسائل کے ایڈیٹران اورخود جامعہ اسلامیہ سنابل کے اساتذہ نے حکم وصدارت کے فرائض انجام دیئے۔

سالانہ اجلاس کی آخری نشست آج بروز اتوار سنٹر کے صدرجناب مولانا محمد رحمانی سنابلی ،مدنی کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔عبدالصمد انیس احمد کی تلاوت کلام اللہ سے بزم کا آغاز ہوا ،بعد ازاںسلمان احمد عبدالباری نے مہمانو ں کی خدمت میں خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔اس کے بعد تلاوت قرآن کریم کے تین نمونے پیش کئے گئے۔ اردو، عربی، انگریزی ،ہندی اوربرجستہ اردو تقریر کے نمونے بالترتیب اسامہ وصی اللہ ،عطاء الرحمن محمد گلفام ،لبیب احمد شبیر احمد،عبدالاول عبدالرقیب ،تاج احمد جمشید احمد،محمد سہیل فضل الرحمن نے پیش کئے ،بعد ازاں طلبہ کے سالانہ چہارلسانی مجلہ سنابل2016-17ء کا اجراء عمل میں آیا اورپھر اس مجلہ کی چند جھلکیاںشاہ فہد امتیاز احمد نے پیش کیں۔ مارشل آرٹ کا نمونہ ماسٹر شکیل احمد کی نگرانی میں پیش کیاگیا ۔اس کے بعدمشرف نادی الطلبہ جامعہ اسلامیہ سنابل مولانا عبدالبر سنابلی ،مدنی نے نتائج کا اعلان کیا اور مہمانان گرامی قدر وذمہ داران جامعہ ومرکزکے ہاتھوں تقسیم انعامات واسناد عمل میں آئی ۔

علمی پختگی قیادت وسیادت کی ضامن : مولانا محمدرحمانی

پروفیسر محمد اسلم صاحب وائس چانسلر اندراگاندھی نیشنل اوپن یورنیورسٹی کی خدمت میں سنٹر کے صدرکے ہاتھوں مومنٹوپیش کیا گیا۔اس کے بعد مہمانان گرامی قدر نے اپنے تاثرات پیش کئے ۔ ڈاکٹر حنیف ترین صاحب نے بچوں کو انسانیت ،اخلاقیات کامکمل نمونہ بننے کی تلقین کی۔اس کے محترم جناب شکیل احمد نیوزمیکس نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آج کل جو حالات ہیں ان سے نمٹنے کے لئے آپ کی لوگوں کی ذمہ داری بڑھی ہوئی ہے اورضرورت ہے کہ ہم عالم انجینئر اورعالم ڈاکٹر پیداکریں اورمیڈیامیں بھی داخل ہوں۔اس کے بعد ڈاکٹر شیث تیمی صاحب نے مولانااصغرعلی امام مہدی سلفی کی نیابت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مسابقات منعقد کرنے کی بہت ضرورت ہے۔اس لئے کہ اس طرح کے مسابقات ہمیں انسانیت سکھلاتے ہیں۔اس کے بعد مرکز کے سکریٹری جناب مولانا عاشق علی اثر ی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف ہرطرف سے فتنے اٹھ رہے ہیں لہذا ہمیں ضرورت ہے کہ ہم ان فتنوں سے متنبہ ہوں۔معروف عالم دین مولانا صلاح الدین مقبول احمدمدنی نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ تقریر وتحریر اورچال وچلن سے لوگوں کے لئے نمونہ بنیں۔

akaiac (2)

دہلی یونیورسٹی کے اردو ڈپارٹمنٹ کے ہیڈپروفیسر ابن کنول نے کہا کہ آپ لوگ محنت کریں اورنیت کو خالص رکھیںاور ان کے بعد پروفیسر خواجہ محمد شاہد سابق وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ یہاں کے طلبہ آگے چل کر بہت بڑا کام کریں گے ،لہذ ا آپ اس امید کو بروئے کار لانے کے لئے مزید محنت کریںاورآپ اپنے معیار کو بلند کریں اگر آپ کا معیار بلند ہوگا تو آپ ہر جگہ ہاتھوں ہاتھ لئے جائیں گے اورملک آپ پر فخر کرے گا۔

اس کے بعد مہمان خصوصی پروفیسر محمد اسلم صاحب وائس چانسلر اندراگاندھی نیشنل اوپن یورنیورسٹی نے کہا کہ اسلام نے جن اہم چیزوںکی طرف رہنمائی کی ہے دنیا کے کسی مذہب نے بھی ان کی طرف رہنمائی نہیںکی لہذا ہم چھوٹی چھوٹی چیزوں کی طرف الجھے بغیر اہم چیزوں کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے بعد صدرمجلس جناب مولانا محمد رحمانی مدنی نے صدارتی کلمات میں کہا کہ عزیز طلبہ!آپ اپنے بزرگوں کی تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اوراسلام پر مکمل طور پر پابند ہوجائیں تو قیادت ورہنمائی آپ کے ہاتھوں میں آجائے ،آپ نے علم کی طرف رغبت دلاتے ہوئے کہا کہ یہ علم آپ کے اندر جرأت پیداکرتا ہے اورآپ کے اندر سراٹھاکر چلنے کی ہمت پیدا کرتاہے لہذا آپ محنت سے تعلیم حاصل کریں اور باصلاحیت بنیں تو کوئی بڑا ڈگری ہولڈر آپ کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔اخیر میں جامعہ اسلامیہ سنابل کے عمید مولانانثاراحمد سنابلی،مدنی نے کلمۂ تشکر پیش کیا پھر مجلس کے اختتام کا اعلان کیا گیا ،واضح رہے کہ پروگرام کی نظامت عبدالرحمن شاہد یعقوبی نے کی،پھربعدصلاۃ ظہر تمام مہمانوں نے ماحضر تناول کیا۔

akaiac (3)

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز