Live Results Assembly Elections 2018

جموں: جموں یونیورسٹی میں قائم ہوگا خلائی سائنس مرکز

خلائی محکمہ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ستیش دھون خلائی سائنس مرکز قائم کیاجائیگا ۔

Oct 12, 2018 08:46 AM IST | Updated on: Oct 12, 2018 08:50 AM IST

جموں میں خلائی سائنس مرکز قائم کرنے کے لئے ہندستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو) نے جمعرات کے روز جموں سنٹرل یونیورسٹی کےساتھ ایک مفاہمتی قرار داد (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں ۔ خلائی محکمہ نے بتایا کہ یونیورسٹی میں ستیش دھون خلائی سائنس مرکز قائم کیاجائیگا ۔ اس کی تعمیر 1150مربع میڑ رقبہ میں ہوگی ۔

اس موقع پر شمال مشرقی علاقہ کی ترقی اور خلائی محکمہ کےوزیرمملکت جتیندرسنگھ ،اسرو کے چیئرمین ڈاکٹر کے شیون ،جموں سنٹرل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اشوک آئیما اور اسرو کے سابق چیئرمین ڈاکٹر کے رادھاکرشنن بھی موجود تھے ۔

جموں: جموں یونیورسٹی میں قائم ہوگا خلائی سائنس مرکز

علامتی تصویر

اس کے علاوہ یوینورسٹی نے سنٹرل اسپیس انسٹرومنٹس آرگنائزیشن کے ساتھ بھی ایک مفاہمتی قرادداد پر دستخط کئے ہیں ۔ خلائی تحقیق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور نوجوانوں کو خلائی تحقیق ،فلکیات ،ارضیات ،ماحولیاتی سائنس اور متعلقہ شعبوں کو کریئر کےلئے اپنانے کےلئے حوصلہ افزائی کرنے کے مقصدسے یونیورسٹی کیمپس میں آج سے دودن کی نمائش کا آغاز کیاگیا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز