ہماچل پردیش کے 13 ویں وزیر اعلیٰ بنے جے رام ٹھاکر، 10 کابینہ وزراء نے بھی لیا حلف

ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست کامیابی کے بعد منڈی ضلع کی سراج سیٹ سے منتخب پارٹی کے ممبر اسمبلی جے رام ٹھاکر نے ریاست کے 13 ویں وزیر اعلی کے طور پر آج یہاں حلف لیا۔

Dec 27, 2017 01:11 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 01:11 PM IST

شملہ ۔ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست کامیابی کے بعد منڈی ضلع کی سراج سیٹ سے منتخب پارٹی کے ممبر اسمبلی جے رام ٹھاکر نے ریاست کے 13 ویں وزیر اعلی کے طور پر آج یہاں حلف لیا۔ مسٹر ٹھاکر کے ساتھ دس کابینہ وزراء نے بھی حلف لیا۔

حلف برداری کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی، بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ، متعدد مرکزی وزیر، بی جے پی حکومت والی ریاستوں کے 13 وزر ائےاعلی، ریاست کے پارٹی ممبران پارلیمنٹ، نو منتخب ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈروں سمیت وزیر اعلی کی اہلیہ ڈاکٹر سادھنا ٹھاکر اور خاندان کے رکن موجود تھے۔

ہماچل پردیش کے 13 ویں وزیر اعلیٰ بنے جے رام ٹھاکر، 10 کابینہ وزراء نے بھی لیا حلف

مسٹر ٹھاکر کے ساتھ دس کابینہ وزراء نے بھی حلف لیا۔

تاریخی رج میدان پر قومی ترانہ کے ساتھ شروع ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں گورنر آچاریہ دیوورت نےؓ مسٹر ٹھاکر اور ان کی وزارت کے ممبران مہندر سنگھ،سریش بھاردواج،انل شرما ، محترمہ سرویر چودھری،ڈاکٹر رام لال مارکنڈے ،وپن پرمار ،ویریندر کنور، وکرم سنگھ ، گوبند ٹھاکر اور ڈاکٹر راجیو سیجل کو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ کابینہ وزرامیں مسٹر بھاردواج اور گوبند سنگھ ٹھاکر نے سنسکرت میں حلف لیا جبکہ وزیر اعلی سمیت باقی نو کابینہ ارکان نے ہندی میں لیا ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز