میرا کاروبار مکمل طور پر قانونی ہے، ہتک عزت کا مقدمہ کروں گا : جے شاہ

Oct 09, 2017 08:11 AM IST | Updated on: Oct 09, 2017 08:11 AM IST

نئی دہلی۔  اپنی کمپنی ٹمپل انٹرپرائز پرائیویٹ لمیٹڈ کے غیر متوقع کاروبار کے سلسلے میں الزامات میں گھرے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر امت شاہ کے بیٹے جے امت بھائی شاہ نے کہا کہ ان کے تمام کاروبار مکمل طور پرجائز ہیں اور جس ویب سائٹ نے ان پر الزام لگائے ہیں، اس کے خلاف وہ تعزیراتی ہتک عزت کا مقدمہ دائر کریں گے ۔ جے شاہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ ویب سائٹ نے جانبدار طریقے سے مضامین لکھ کر جھوٹے اور بے بنیاد الزام لگائے ہیں جس سے ان کی شبیہ خراب ہوئی ہے لہذا انہوں نے مضمون کے مصنف، ایڈیٹر اور ویب سائٹ کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جے شاہ کے بیان کو بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امت مالویہ نے ٹویٹ کیا جس میں لکھا ہے، ’’میرے کاروبار مکمل طور پر جائز ہیں اور انہیں قواعد و ضوابط کے تحت چلایا جاتا ہے جو میرے ٹیکس کے ریکارڈ اور بینک کے لین دین میں صاف نظر آتا ہے‘‘۔ بیان میں انتباہ بھی دیا گیا ہے کہ اگر کسی نے بھی ویب سائٹ کے مضمون میں لگائے گئے الزامات کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر دوبارہ شائع یا نشر کیا تو اسے بھی مجرم تصور کیا جائے گا۔ جے شاہ نے کہا کہ اس مضمون میں ان کے خلاف جھوٹے، توہین آمیز اور بدنام کرنے کی کوشش والے الزام لگائے گئے ہیں اور لوگوں کے ذہنوں میں یہ تاثر قائم کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ ان کے والد کی سیاسی حیثیت کی وجہ سے ان کی کمپنی کو کامیابی ملی ہے۔

میرا کاروبار مکمل طور پر قانونی ہے، ہتک عزت کا مقدمہ کروں گا : جے شاہ

جے شاہ کے والد اور بی جے پی صدر امت شاہ: فائل فوٹو، گیٹی امیجیز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز