دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے پاکستانی دہشت گرد حافظ عمیر کو بنایا جموں و کشمیر کا نیا آپریشنل کمانڈر

Mar 09, 2018 09:07 PM IST | Updated on: Mar 09, 2018 09:07 PM IST

سری نگر : دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے پاکستانی دہشت گرد حافظ عمیر کو جموں و کشمیر کا نیا آپریشنل کمانڈر بنایا ہے۔ دہشت گرد تنظیم نے مفتی وقاص کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد عمیر کو نیا آپریشنل کمانڈر بنایا ہے۔

جموں و کشمیر کے ہٹوار علاقہ میں پیر کو فوج کے ایک مشترکہ آپریشن میں سنجوان دہشت گردانہ حملہ کے ماسٹر مائنڈ کو مار گرایا گیا تھا ۔ خفیہ ذرائع کے مطابق اونتی پورہ کے ہٹوار میں دہشت گرد کے موجود ہونے کی خبر ملی تھی ۔ اس مشترکہ آپریشن میں راشٹریہ رائفلس بھی شامل تھی۔ مارے گئے دہشت گرد کی شناخت جیش محمد کے کمانڈر مفتی وقاص کے طور پر ہوئی تھی۔ سنجوان حملہ کے پیچھے وقاص کا ہی ہاتھ تھا۔

دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے پاکستانی دہشت گرد حافظ عمیر کو بنایا جموں و کشمیر کا نیا آپریشنل کمانڈر

عمیر کی فائل فوٹو

کشمیر کے آئی جی ایس پی پانی کے مطابق وقاص سنجوان ، لیٹاپور سمیت کئی دہشت گردانہ حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا ۔ اس سے پہلے جیش کا آپریشنل کمانڈر نور محمد تنترے بھی گزشتہ سال 17 دسمبر کو ایک کارروائی کے دوران مارا گیا تھا ۔ وقاص کی ہلاکت سیکورٹی فورسیز کیلئے بڑی کامیابی مانی جارہی ہے۔

غور طلب ہے کہ فروری میں سنجوان میں واقع فوجی اڈہ پر جیش محمد نے حملہ کردیا تھا ۔ اس حملہ میں فوج کے پانچ جوان شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک شہری کی موت ہوگئی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز