شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق اعظمی کا انتقال سانحہ عظیم: امیر جماعت اسلامی ہند

Jan 03, 2017 07:25 PM IST | Updated on: Jan 03, 2017 07:26 PM IST

نئی دہلی۔ امیر جماعت اسلامی ہند مولا نا سید جلال الدین عمری نے ممتاز عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق صاحب اعظمی کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا مرحوم صحیح معنوں میں شیخ الحدیث حضرت مولانا حسین احمد مدنی ؒ کے جانشین تھے۔ مولانا نے اپنی پوری زندگی علوم اسلامیہ کی ترویج و اشاعت اور تعلیم و تعلم میں گزار دی۔انہوں نے اسے سانحہ عظیم سے تعبیر کیا ۔ مولانا عمری نے انہیں ممتاز محدث قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا مغفور پورے اخلاص کے ساتھ اپنی آخری عمر تک حدیث کی خدمت فرماتے رہے۔ ان کی سادہ زندگی ہمارے اسلاف کا نمونہ تھی۔ یو ں توکُل نفسٍ ذائقۃ الموت کے تحت ہر شخص کو موت آنی ہے، مگر بعض شخصیات کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوتا ہے وہ بہت مشکل ہی سے پُر ہوتا ہے۔ مرحوم کے تلامذہ جو پورے ملک اور بیرون ملک پھیلے ہوئے ہیں،ان کے لیے صدقہ جاریہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ دارالعلوم کومرحوم کا نعم البدل عطا فرمائے اور مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔

مولانا عمری نے اپنی جانب سے اور مرکز جماعت کے ذمہ داروں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے دارالعلوم کے ذمہ داران اور مولانا مرحوم کے پسماندگان اور متعلقین کی خدمت میں پیغامِ تعزیت پیش کی ہے۔

شیخ الحدیث حضرت مولانا عبد الحق اعظمی کا انتقال سانحہ عظیم: امیر جماعت اسلامی ہند

مولانا سید جلال الدین عمری: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز