ایم سی ڈی الیکشن : ابولفضل انکلیو سے مونس احمد کو جماعت اسلامی ہند نے کی حمایت کا اعلان

Apr 20, 2017 07:40 PM IST | Updated on: Apr 20, 2017 07:40 PM IST

نئی دہلی : دہلی اتحاد فرنٹ اور ویلفیئر پارٹی کے امیدوار وارڈ نمبر 102کے مونس احمد کو جماعت اسلامی ہند نے حمایت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ اس موقع پر مرکز جماعت اسلامی ہند میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق جنرل سکریٹری محمد جعفر ،سکریٹری ملی و ملکی مسائل محمد احمد ،نائب امیر جماعت اسلامی ہند نصرت علی ،وارث حسین امیر مقامی ابو الفضل انکلیو نے شرکت کی۔

امیر حلقہ دہلی و ہریانہ عبدالوحید نے وارڈ نمبر 102کے تمام امیدوار کاجائزہ لیکر دین دار ،مخلص ،ایماندار اور خدمت خلق کے کاموں میں دلچسپی لینے والے مونس احمد پر اتفاق رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حمایت حق پرستی پر مبنی ہے چونکہ مونس احمد نے علاقے کے فلاح بہبود کو ہی اپنی زندگی کا مقصد بنا لیا ہے جس کی واضح مثال ہے کہ جب دہلی میں2006میں یمنا کے 300میٹر میں آنے والی کالونیوں پر انہدام کی تلوار لٹک رہی تھی تو اس وقت مونس احمد نے تمام دستاویزات اکٹھا کر کے انہیں محفوظ بنانے کا کام کیا ۔

ایم سی ڈی الیکشن : ابولفضل انکلیو سے مونس احمد کو جماعت اسلامی ہند نے کی حمایت کا اعلان

انہوں نے نالے کی تعمیر ،نہر پر پل ،بجلی مرکز کی تعمیر ،جسولہ میں سنےئر سیکنڈری اسکول کی تعمیر ،بس اسٹاپ اور پانی سپلائی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ ان کے جیسا امیدوار وارڈ نمبر 102میں نہیں ہے، اس لئے جماعت اسلامی ہند ان کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور عوام سے بھی اپیل کرتی ہے کہ وہ ایماندار امیدوار مونس احمد کو اپنا قیمتی ووٹ دیکر اپنے علاقے کو ایک مثالی معاشرہ بنانے میں اپنا تعاون دیں۔ان کی جیت سے علاقے میں عوام کو وہ تمام سہولیات ملیں گی جو ان کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز