ایشیا کی یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ 29.5 پوائنٹس کے ساتھ 200 ویں نمبر پر

نئی دہلی۔ ایشیا کے لئے کاکوآ ریلی سائمنڈ(کیو ایس) یونیورسٹی درجہ بندی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 29.5 پوائنٹس کے ساتھ 200ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔

Oct 23, 2017 08:02 PM IST | Updated on: Oct 23, 2017 08:02 PM IST

نئی دہلی۔ ایشیا کے لئے کاکوآ ریلی سائمنڈ(کیو ایس) یونیورسٹی درجہ بندی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ نے 29.5 پوائنٹس کے ساتھ 200ویں پوزیشن حاصل کی ہے۔ کیو ایس ورڈ یونیور سٹی رینکنگز ایشیا 2018 کے تحت17 ا یشیائی ممالک کے 400 مختلف تعلیمی اداروں کا مطالعہ کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ کو یہ مقام ملا۔ یو جی سی کی درجہ بندی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو ملک کی مرکزی یونیورسٹیوں میں چھٹا رینک مل چکا ہے جبکہ ملک کی تمام یونیورسٹیوں میں 12 ویں پوزیشن رہی ہے۔ وہیں ٹائمز ہائی ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی درجہ بندی میں اس سے اوپر 1000 ویں نمبر پر رہی ہے۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ حوصلہ افزا خبرہے کہ اس یونیورسٹی نے نہ صرف ملک کی نمائندگی کی ہے بلکہ عالمی پیمانے پر اپنی خدمات کا اعتراف کرایا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جامعہ ملیہ کے طلباء اور اساتذہ کو زیادہ منظم تعلیم اور تحقیق کی سطح پر لے جا نے میں ممد ومعاون ثابت ہوگی۔

ایشیا کی یونیورسٹیوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ 29.5 پوائنٹس کے ساتھ 200 ویں نمبر پر

جامعہ ملیہ اسلامیہ: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز